260

نظم/تمہارے مقبروں پر آج رحمت بے بہا ہوگی/شاعر/مصعب شاہین

پاکستان کے قانون ساز ایوان سے عظمت ناموسِ صحابہ بل پاس ہونے پر عظمت صحابہ و اہلبیت کی جدو جہد کرنے والے شہداء کرام کو خراج تحسین

جو گستاخِ صحابہ ہے، کڑی اس کی سزا ہوگی
یہ کہہ دو آج دشمن سے، تمہاری اِبتلا ہوگی

خوشا قسمت کہ یہ دن آگیا ہے زندگانی میں
جئیں گے مطمئن ہوکر، بڑی ہی شادمانی میں
مرے آئین میں اصحاب سے ہر دم وفا ہوگی

شہیدوں کا لہو کام آگیا ہے آخرش بھائی
ہوئی ہے آج میرے زخمِ دل کی خوب بھرپائی
شہیدوں کی محافل میں مسرت اب بپا ہوگی

کہو عبدالشکور و طارق اعظم اور عادل سے
تمہارا شکریہ میرے شہیدو آج ہر دل سے
تمہارے مقبروں پر آج رحمت بےبہا ہوگی

صحابہ اور اہلِ بیت کے سب نام لیوا خوش
تمہیں معلوم کیا یارو، ہوا مصعب بھی کتنا خوش
خوشی یہ کتنی ہی خوشیوں کی لوگو! ابتدا ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں