136

ملتان قومی اہل قلم کانفرنس کی مختصر پر اثر رپورٹ

رپورٹ غلام زادہ نعمان صابری

ملتان(نمائندہ خصوصی لکھو ویب ڈیسک ملتان)معروف ڈرامہ نگار، فکشن رائٹر، بچوں کے نامور ادیب ابن آس محمد اور مزاح نگار حافظ محمد مظفر محسن نے کہاہے کہ بچو ں کا ادب بچوں کا کھیل نہیں،ادب اطفال کلیدی حیثیت کا حامل ہے، عصر حاضر میں بچوں کے ادب کے لئے مخلصانہ کاوش کرنا قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدروشنی فورم پاکستان، گلبل فور م کے زیر اہتمام اسپائر گروپ آف کالجز ملتان کیمپس میں منعقدہ ساتویں سالانہ قومی کانفرنس برائے ادب اطفال سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز دانشور ادیب شاعر شاکر حسین شاکر اور کالم نگار مصنف اظہر سلیم مجوکہ کاکہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ادب اطفال کی درست طور آبیاری کررہاہے اس ضمن میں امیدروشنی فورم،گلبل فورم کی کاوشیں منفرد ہیں جو کہ خالصتا ادب اطفال کی خدمت اور بچوں کی فکری فنی ثقافتی علمی آبیاری ہے۔سینئر ادیبہ شاعرہ نقاد نثرنگار پروفیسر صائمہ نورین بخاری اور سیاسی وسماجی رہنما سربراہ خاندان گیلانیہ مخدوم یزدانی گیلانی نے کہاکہ جرائد ورسائل کامسلسل اجرا،کانفرنس کا تسلسل یہ ایک گرانقدر خدمت ہے ملک بھر سے ادیبوں کی ا س کانفرنس میں شرکت اس بات کی علامت ہے کہ یہ قومی نمائندہ کانفر نس ہے جو کہ ادب اطفال کے لئے ہوا کا ایک خوشگوار جھونکا ہے۔اس موقع پر احمد عدنان طارق نے بچوں کے ادب میں جدید رجحانات، سید بدر سعید نے اخباری صحافت اور بچوں کا ادب، سید سہیل عابدی نے اسلوب غزل ونظم،خواجہ مظہر صدیقی نے تعمیر شخصیت ولوازم،اسعد نقوی نے الیکٹرانک میڈیا اور ادب اطفال،عبدالصمد مظفر نے کہانی نویسی،ندیم اختر نے ادب اطفال میں جنوبی پنجاب کے قلم کاروں کا کردار، اظہر محمود شیخ نے ادب اطفال کے ذریعے آگاہی تھیلسمیاکے موضوعات پر سیشنز میں لیکچرز اور مقالہ جات پیش کیئے اس موقع پر ڈائریکٹر امید روشنی فورم پاکستان صدارتی ایوارڈیافتہ ادیب علی عمران ممتاز، سرپرست اعلی گلبل فورم پاکستان غلام زادہ نعمان صابری، چیئرمین پاکستان رائٹرزونگ قاری محمد عبداللہ نے کہاکہ ہم ادب اطفال کی ترویج کے لیئے اپنی مدد آپ کے تحت کوشاں رہینگے اس کی ترویج کو ہم اپنے لئے لازم سمجھتے ہیں اورہم ادب اطفال برائے خدمت اطفال کے سلوگن کے قائل ہیں اور اسی پر عمل پیرا ہیں کانفرنسز کا سلسلہ پہلے سے بہتراندا ز میں جاری رکھیں گے۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر تعلقات عامہ کالم نگار سجاد جہانیہ،وفائے پاکستان ادبی فورم کے سربراہ حاجی محمد لطیف کھوکھر،امان اللہ نیئر شوکت،ابوبکر بلوچ چوک اعظم،محمد مختار علی خطاط، نادرشاہ، عرفان شاہ کراچی، خالد دانش،اختر سردارچوہدری،احتشام جمیل شامی،مختار سومر و کالم نگار،میاں وقاص فرید قریشی، محمد الیاس ممبڑ، عبدالرحمن رزاقی، عقیل انجم اعوان، امجد نذیر، نادرکھوکھر، شاہانہ خٹک، نمرہ ملک، عرفات ظہو ر،ساجد اقبال شجرا ودیگر نے خطاب کیا اور کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ کانفرنس میں مختلف سیشنز میں نظامت کمپئرنگ کے فرائض راو طاہرشہزاد، قاری محمد عبداللہ،سعدیہ رباب، احتشام الحق، مدثر نذر نے انجام دیئے قاری احمد ہاشمی، عبدالرحیم خان، خرم فاروق ضیا نے تلاوت حمد ونعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
ملتان۔ساتویں سالانہ قومی کانفرنس برائے ادب اطفال میں ابن آس محمد، حافظ مظفر محسن، شاکر حسین شاکر، اظہر سلیم مجوکہ،صائمہ نورین بخاری، یزدانی گیلانی، احمد عدنان طارق، سید بدرسعید، سجاد جہانیہ،سہیل عابدی،اسعد نقوی،خواجہ مظہر صدیقی،عبدالصمد مظفر،غلام زادہ نعمان صابری، علی عمران ممتا ز،قاری محمد عبداللہ، ندیم اختر، اظہر محمود شیخ، لطیف کھوکھر، امان اللہ نیئر شوکت، ابوبکر بلوچ، مختار علی، نادرشاہ، عرفان شاہ، خالد دانش،اختر سردار، احتشام شامی،وقاص فرید قریشی، راوطاہر شہزاد، سعدیہ ربا ب، احتشام الحق، مدثر نذر خطاب کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں