میں نے آج تک جتنے بھی پوڈکاسٹ سنے ہیں یا جتنے بزنس میٹ اپ اور سیمینار جوائن کئے ہیں
ان سب سے ایک ہی نتیجہ نکلا ہے اور وہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ اصل میں اپنی پہچان بنانا ہے، لوگ پراڈکٹ نہیں خریدتے بلکہ فیس ویلیو خریدتے ہیں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے ذریعے
یا تو آپ کی سوشل میڈیا پہ پہچان اتنی بنی ہو کہ لوگ آپ کی پراڈکٹ کو خریدنا پسند کریں ورنہ آپ اپنی پراڈکٹ کی اوئیرنس ایسی دیں کہ عوام کے ذہن پہ نقش ہو جائے کہ یہ کوئی پراڈکٹ ہے اور اس کے بغیر گذارا نہیں ہے
جب آپ کی مارکیٹنگ کیمپینز نہ چل رہی ہوں تب بھی لوگوں کو آپ کی پراڈکٹ یاد رہے اور وہ جب بھی شاپنگ کریں تو لاشعوری طور پہ آپ کی پراڈکٹ ہی چننا چاہیں، یہی سوشل میڈیا مارکیٹنگ ہے بس
اور اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی ٹارگٹڈ آڈئینس کو سیلز فنل سے گذاریں اور یہاں کلائنٹ کا ہر پراجیکٹ سے پہلے سوال ہوتا کہ اوئیرنس سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا، آرڈرز تو کوئی آتا نہیں ۔۔۔
بھئی پہلی ہی کیمپین سے آرڈرز نہیں آتے ہاں کبھی لک چل جائے تو چل جائے، تب بھی لوگ شروع میں آپ سے انفارمیشن لینے ہی آتے ہیں اور آپ کلائنٹ کلوز نہیں کر پاتے تو مارکیٹرز کو بلیم کرتے ہیں۔۔
ضروری ہے کہ ایک بار اپنی غلطی دیکھ لی جائے اور وہی سٹریٹیجیز فالوو کی جائیں جو مارکیٹرز آپ کو بتا رہے ہوں کیونکہ۔۔۔۔
جس کا کام، اسی کو ساجھے
امید ہے میں سمجھا پائی ہوں گی سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے متعلق اپنی بات
زیادہ لمبی پوسٹ بھی پھر آپ لوگ نہیں پڑھتے اور کوئی کام کی بات ہو تو ویسے ہی نہیں پڑھتے
/تحریر/فضہ عثمان
14