Modern Demands: The Harms of the Internet and Social Media / Writing / Iqra Haidatullah 0

جدید تقاضے: انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے نقصانات/تحریر/اقراء ہدایت اللہ

الحمدللہ! ہم ایک ایسے دور میں ہیں جہاں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے زندگی کو بظاہر آسان بنایا، مگر اس کے گہرے اور خطرناک منفی اثرات بھی روز بروز واضح ہو رہے ہیں۔
1. وقت کا ضیاع:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “دو نعمتیں ایسی ہیں جن سے اکثر لوگ غفلت میں رہتے ہیں: صحت اور فرصت۔” (صحیح بخاری)
سوشل میڈیا پر فضول وقت گزارنا ان قیمتی نعمتوں کی ناقدری ہے۔
2. ذہنی و روحانی نقصان:
جھوٹے معیارِ زندگی، دکھاوا اور موازنہ انسان کو احساسِ کمتری میں مبتلا کر دیتا ہے، جو ذہنی دباؤ اور روحانی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔
3. جسمانی صحت پر اثرات:
مسلسل اسکرین دیکھنے سے آنکھوں کی بینائی، نیند کا نظام، اور جسمانی حرکات شدید متاثر ہوتی ہیں۔
4. تعلقات میں دوری:
سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے بے جا استعمال سے والدین، بہن بھائی، میاں بیوی اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے۔
5. دینی و اخلاقی نقصان:
سوشل میڈیا اور غیر مناسب مواد کی دستیابی دین و اخلاق دونوں پر حملہ ہے۔ علماء نے اس فتنہ سے بچنے کی سخت تاکید فرمائی ہے۔
خلاصہ:
سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کا استعمال ضرورت تک محدود رکھیں، حدودِ شرع کا لحاظ رکھیں، اور اپنی ذات، وقت اور تعلقات کی حفاظت کریں۔

سوشل میڈیا

لکھو کے ساتھ لکھو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں