محمدعبداللہ نقشبندی/مسؤل/وفاق المدارس العربیہ ضلع بنوں

لکھو ویب سائٹ پر نظر پڑی تو دل خوشی سے جھوم اٹھا! ایک ایسا پلیٹ فارم جو نوجوانوں کو قلم و قرطاس سے جوڑنے کا عظیم مشن لیے ہوئے ہے۔
یہاں کئی نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتے نظر آتے ہیں، جو اس بات کی دلیل ہے کہ علم و ادب کا چراغ بجھنے نہیں دیا گیااس ڈیجیٹل دور میں، جہاں سوشل میڈیا کی یلغار نے نوجوانوں کو سطحی مشاغل میں الجھا دیا ہے، وہاں ‘لکھو’ جیسے پلیٹ فارمز روشنی کی کرن ہیں۔
یہ صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک تحریک ہےالفاظ کی طاقت کو پہچاننے اور مثبت تبدیلی کی راہ ہموار کرنے کی تحریک! اللہ اسے مزید ترقی دے
اللہ تعالیٰ اس علمی چراغ کو مزید روشنی عطا فرمائے اور لکھنے والوں کے قلم میں ایسا سوز و تاثیر پیدا کرے کہ وہ دنیا میں خیر کا پیغام عام کریں۔