17

اللہ اللہ بول میاں/شاعری/خواجہ فرقان غنی

اللہ اللہ بول میاں
پورا پورا تول میاں

لب پہ اس کا نام سجا
دل کے پردے کھول میاں

اس کے آگے ہاتھ پھیلا
بھر دے گا کشکول میاں

فانی جگ سے ہونا ہے
بستر تیرا گول میاں

رہ جائے گا یہاں پر ہی
سارا پروٹوکول میاں

فرض ادا کر جلدی سے
نہ دے اس کو طول میاں

عزم و ارادے پختہ رکھ
مت بن خالی خول میاں

سچ کی راہ میں بڑھتا جا
مت ہو ڈانواں ڈول میاں

ایمان اور عزت تھام کے رکھ
دونوں ہیں انمول میاں

فرقان ترے ان شعروں میں
لکھو کے ساتھ لکھوملتا ہے بہلول میاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں