
یہ دھرتی ماں ہے… اس کی مٹی میں ہمارے آبا کی قربانیاں، شہیدوں کا لہو اور مجاہدوں کے خواب بستے ہیں۔ دفاع وطن کی حرمت، اس کی سلامتی، اس کا پرچم… ہم پر قرض بھی ہے اور فرض بھی، اس لیئے دفاع وطن پر ہم آنچ نہیں آنے دیں گے ان شاءاللہ۔
ہمارا دشمن جان لے کہ پاکستان کے سپاہی صرف بارڈر پر نہیں، ہر گلی، ہر کوچہ، ہر محاذ پر موجود ہیں۔ اگر افواج پاکستان دفاع وطن (سرحدوں) کی نگہبان ہے تو قوم کا ہر فرد اس کا محافظ ہے۔ ہمیں گولیاں نہیں ڈراتیں، ہمیں دھماکے نہیں روک سکتے۔ کیونکہ ہماری رگوں میں دفاع وطن خون بن کر دوڑتا ہے۔
ہم اپنے بچوں کو وطن سے محبت کا سبق سکھاتے ہیں، ہم انہیں تربیت دیتے ہیں کہ جب کبھی اس مادرِ وطن پر آنچ آئے، تو وہ بھی دفاع وطن کے لیے صفِ اول میں کھڑے ہوں۔
یہ ہمارا ایمان ہے اور یہی ہمارا عزم ہے
” دفاع وطن کے لیے ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ یہ وطن رہے گا تو ہم رہیں گے۔ ”
دشمن چاہے کتنا ہی مکار ہو، ہمارا جذبہ، ہماری یکجہتی، ہماری غیرت اسے ہر بار شکست دے گی ان شاءاللہ۔ دفاع وطن کا جب بھی وقت آیا، ہم اور ہماری اولادیں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔