پھول بے انتہا خُوبصورت ھوتے ہیں۔ ہر طرف اپنا الگ ہی منظر پیش کرتے ہیں۔
پھولوں کی قدر پھولوں کو پانی دینے والا ہی سمجھ سکتا ہے۔پھول بچوں کی طرح ہوتے جو نہ زیادہ دھوپ میں رہ سکتے ہیں،اور نہ زیادہ چھاؤں میں۔جب انسان بے چین ہوتا ہے،پریشان ہوتا ہے،تو وہ اپنے ارد گرد جب پھول دیکھیں تو اس کا ذہن پر سکون ہو جاتا ہے۔وہ خود کو تروتازہ محسوس کرتا ہے۔
اگر ان پھولوں کی وقت پر حفاظت نہ کی جائے تو پھول مرجھا جاتے ہیں۔ان پھولوں کی طرح ہی انسان بھی ہوتے ہیں۔اگر انہیں پیار کے بدلے پیار نہ ملے،تو وہ بہت جلد مرجھا جاتے ہیں۔
وہ انسان ایسے انسان نہیں رہتے،رنگت زرد پتوں کی طرح ہو جاتی ہے۔ہر رنگ کا پھول انسان کی زندگی پر بہت گہرا اثر رکھتا ہے۔اگر ایک انسان کو زندگی میں جیسے پھولوں کو پانی ملتا ہے۔
ایسے پیار ملے تو اس کی زندگی میں نکھار آنا شروع ہو جاتا ہے۔اور اس کے چہرے کی رنگت پھولوں کے رنگوں کی طرح نکھرتا شروع ہو جاتی ہے
