عام طور پر مسلمان عید کی خوشی منانے کے لیے اپنے گھروالوں اور بچوں کے لیے طرح طرح کے سامان خریدتے ہیں بلاشبہ بچوں اور گھر والوں کو خوش رکھنا بہترین عمل اور کار ثواب ہے مگر اکثر یہ بھی مشاہدے میں آیا یہ خریداری فضول خرچی کے زمرے میں آجاتی ہے کیونکہ ہم عید کے لیے مختلف قسم کے انتظامات کرتے ہیں جو بسا اوقات ہمیں بھی مالی حالت کے اعتبار سے پریشانیوں میں مبتلا کر دیتی ہے ۔ اگر ہم تھوڑی سی کفایت شعاری سے کام لیں۔ اور غریب بچوں کو بھی اپنی اس خریداری میں شامل کرلیں اور ان کو اپنے بچے سمجھ کر ان کے لیے کچھ نہ کچھ خرید لیں تو یقینا یہ ایک بہت بڑا کار ثواب ہو گا یہ ایک عظیم دینی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داری کو پورا کرنا ہوگا جو ہمیں ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ۔ ایک طرح حدیث مبارک پر عمل بھی ہوگا جو ہمارے لیے باعث نجات بنے اور ساتھ ہی اس کے جو نتائج برآمد ہوں گے وہ معاشرے میں ایک مثبت اثر چھوڑیں گے۔ اجتماعی طور پر نہ ہوسکے تو انفرادی طور پر ہی سہی اگر مسلمان اس سمت کمر ہمت کس لیں تو معاشرے میں یقینا ایک عظیم انقلاب برپا کیا جاسکے گا۔
عید کے دن غربا و مساکین کی امداد و تعاون ،کرنا، بیماروں کی مزاج پرسی کرنا، دوستوں سے اظہار محبت کرنا۔
دوسرے مذاہب یا دورِ جاہلیت کے تہوار اور مسلمانوں کی عید میں یہ ایک نمایاں فرق ہے کہ اسلام میں عید کا مطلب اللہ کی قربت، اس کا ذکر اور اس کی بڑائی بیان کرنا ہے۔ خدا نے عيد جیسی عظیم خوشی عطا کی اس کے شکر میں دوگان عید ادا کرنا، نیز اور اس بات پر کہ خدا نے اس لائق بنایا کہ میں عید کی اس خوشی کو حاصل کرسکوں، خدا اور اس کے رسول کے حکم کو بجالاتے ہوئے کھلے دل کے ساتھ جتنا ہم سے ہوسکے غرباء کے ساتھ مالی تعاون کریں تاکہ دوسرے غریب ومسكين مسلمان بھی ہمارے ساتھ عیدکی خوشیوں میں شریک ہوجائیں۔ کا مطلب ہی یہی ہے کہ ہمارے دل آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں، ہمارے درمیان جو جدائی اور دوری پیدا ہوگئی ہے وہ ختم ہوجائے، دلوں میں جو کدورتیں ہیں، اس کا نام ونشان بھی باقی نہ رہے، نیز عید کی خوشی ہر گھر اور ہر کوچہ میں پہنچ جائے، اور ہر اہل خانہ پر اس کی خوشی عام ہوجائے، اسی لیے اسلام نے بھی غرباء کے ساتھ مدد کرنے کا حکم ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو غریبوں کی مدد کرنے کی توفيق عطاء کرے آمین۔
لکھو کے ساتھ لکھوآئیں اس موقع پر ہم یہ عزم مصمم کرلیں کہ ہم اپنے اردگرد لاچار خواتین وحضرات کے ساتھ مالی تعاون کریں گے تاکہ ہمارے یہ لاچار بہن بھائی بھی ہمارے ساتھ عیدکی خوشیوں میں شامل ہوسکے ۔