14

دار ارقم سکول کے ستاروں کی چمک دھمک دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا اسامہ معاویہ

چکوال (نماٸندہ خصوصی)

گزشتہ روز چکوال کی تحصیل چوآسیدن شاہ میں دار ارقم سکول کے سالانہ رزلٹ کی تقریب ایک نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت دار ارقم سکول کے پرنسپل حارث منیر نے خود کی جبکہ تقریب میں مہمانان خصوصی میں معروف سماجی شخصیت راجہ مجاھد افسر ملک صفدر صدر ایپسکا ضلع چکوال معروف کالم نگار و موٹی ویشنل سپیکر آرجے ایف ایم 88 چکوال اسامہ معاویہ سید تمکین شاہ پروفیسر فرحت پروفیسر محمد جمیل ڈاکٹر محمد علی تھے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ معاویہ کا کہنا تھا کہ چوآ سیدن شاہ میں دار ارقم کے ستاروں کی چمک دھمک دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا ہے یہ پرفارمنسز اور بچوں کی لگن اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے بچوں کی دلجمی اور والدین کی کثیر تعداد اساتذہ سے محبت کا چینخ چینخ کر اعلان کر رہی ہے پاس یا فیل ہونا معنی نہیں رکھتا میدان میں کود پڑنا ہی بہت بڑی بات ہوتی ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی خوشی اس بات کی ہے کہ سٹیج سے بھی باقاعدہ بار بار اعلان کیا جا رہا ہے کہ پوری تقریب میں اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ہے
پانی جوسز بھی پاکستانی کمپنیوں کے ہی استعمال کیے گٸے ہیں ہم سب فلسطینی بھاٸیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں
جبکہ راجہ مجاھد افسر کا کہنا تھا کہ میں حارث منیرکو تب سے جانتا ہوں جب یہ صرف گیارہ سال کے تھے اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ حارث ایک بہت بڑا ادارہ چلا رہے ہیں اور اتنا بڑا فنکشن کو ترتیب دے کر انہوں نے بہت بڑی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ میں جب تک زندہ ہوں یوں ہی سکولوں سے عشق کرتا رہوں گا میری سب سے بڑی خواہش یہی ہے کہ پاکستان کا ہر ہر بچہ تعلیم سے آشنا ہو جاۓ راجہ مجاھد نے سکول کے بچوں لکھو کے ساتھ لکھوکی پرفامنس سے متاثر ہو کر نقد 15 ہزار کیش بھی بطور انعام دیا صفدر ملک تمکین سید اور ڈاکٹر علی نے بھی تقریب کے انتظامات پر حارث منیر کی بھرپور حوصلہ افزائی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں