23

اٹھومسلم تمہیں غزہ کے بچوں کو بچانا ہے/شاعری/بنت افضل ہدی

اٹھومسلم تمہیں غزہ کے بچوں کو بچانا ہے
جہادِ فی سبیل اللہ کا پھر نعرہ لگانا ہے

پھٹی آنکھیں کٹے لاشے تمہیں آواز دیتے ہیں
تمہاری نیند غفلت سے تمہیں کس نے جگانا ہے

اے فرعونِ زمانہ سے تجارت کرنے والو تم
کرو خوفِ خدا کہ اب خدا کے پاس جانا ہے

وہ پھولوں سی نزاکت والے بچے ہوگئے تنہا
سسکتے بچوں کو جاکر گلے تم نے لگانا ہے

یہ شب ظلمت کی گہری ہے جو ان کے سر پہ ٹہری ہے
انہی ظلمت کدے سے جا کہ تم نے ہی بچانا ہے

بنے جو بنتِ حوا کی حیا داری کے دشمن ہیں
وہ ان ہاتھوں کو اب جاکر تمہی نے کاٹ آنا ہے

یہ کیسی نیند ہے مسلم جو اب بڑھتی ہی جاتی ہے
اے مسلم جا کہ کل تم نے خدا کو منہ دکھانا ہے

ہد ؔی کی یہ نصیحت ہے مرے بیٹو مرے بھائیو
یہ غفلت چھوڑ نی ہوگی اگر جنت کو پانا ہے

لکھو کے ساتھ لکھو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں