219

اسلامک رائتڑز موومنٹ پاکستان کی ممبر شپ مہم سال 2024 ک اعلان کردیا گیا ہے

#IWM_Membershi2024

اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام

#سالانہ_ممبر_شپ_مہم2024

اپنی صلاحیت کے اظہار سے خود کو دیں اک نئی پہچان

اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان

دنیا کی ترقی میں نوجوان نسل کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔

آج ہماری زندگی آسودہ ہے، تعلیمی معیار میں کچھ اچھا ہورہا ہے، ادارے، کارخانے، فیکٹریاں چل رہی ہیں تو اس میں ایک حد تک نوجوانوں کا ہاتھ ہے۔ زندہ قوموں کی پہچان اس کے جوان ہوا کرتے ہیں اور جس قوم کے جوان جذبہ جستجو سے دور ہوں اس قوم کا نشان تک باقی نہیں رہتا۔

ہر چیز اپنی اصل سے پہچانی جاتی ہے اور ہمارے ملک پر الحمد للہ جو چھاپ جو لیبل لگا ہے وہ اتنا پر اثر اور اتنا جاذب ہے کہ شاید ہی کسی اور قوم کے حصے میں آیا ہو۔ ہمارے بڑوں نے جو ہمارے لیے کام کیا وہ صدق دل سے کیا، شاید ان کی دلی تڑپ کی سچائی تھی جس کی بدولت ہمیں ایسا لقب ملا۔ اسے خدائی عطا سمجھ لیں۔ ہمیں دی گئی تشبیہات سے ہمارا خون رواں ہوجاتا ہے۔ کہیں ہمیں کہا گیا کہ ” تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر”

شاہینوں کی یہ اڑان ہر میدان میں بے مثل ہے۔ یہ جو کام کرتے ہیں قوم وملت کی سر بلندی کے لیے کرتے ہیں، بلاغرض و مقصد کے۔ استحکامِ وطن ان کے جوش کے ساتھ دریا کی موجوں کی طرح چلتا ہے۔ انہیں غرور ہے اپنی مٹی پراور یہ مان رکھتے ہیں اپنے اکابرین پر۔ یہ ہر میدان کے ٹیپو سلطان ہیں کہ جن کی پیشانیوں پر کندہ ہے: ”شیر کی ایک دن زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے”۔

یہ دفاع ارضِ وطن کی جغرافیائی حفاظت کے ساتھ ساتھ نظریاتی طاقت بھی بننا چاہتے ہیں اور یہ ملک و ملت کے اہم اثاثہ کو زنگ لگنے سے بچانے پر کمر بستہ ہیں۔ ان کے جذبوں کی ترجمانی یوں بھی کی جا سکتی ہے کہ ”ہم نے گلشن کے لکھاریوں کے تحفظ کی قسم کھائی ہے”۔

جی ہاں! یہ ان جوانوں کی بات ہے جو ہمارے اس معاشرے میں چھپے ہوئے باصلاحیت لکھاریوں کو اندھیروں سے نکال کر قلم کی روشنی میں لائے اور ان کے چھپے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا۔ ان کو ہمت دی، حوصلہ افزائی کی اور قلم کی طاقت سے آشنا کرایا، کتاب دوستی کے رشتے کو مضبوط کیا۔

“اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان”

کے نام سے ایک پلیٹ فارم بنا کر شیخ الحدیث حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی مدظلہ، حضرت مولانا عبد القدوس محمدی مدظلہ اور مفکر اسلام حضرت مولانا اللہ وسایا قاسم رحمۃ اللہ علیہ کی سوچ، فکر اور نظریہ کو لے کر دن بدن آگے بڑھ رہے ہیں۔

الحمد للہ! لوگ آتے گئے کارواں بنتا گیا۔

جذبات نہیں شعور، سستی نہیں لگن، نفرت نہیں محبت، دعوے نہیں دلائل، باتیں نہیں بلکہ سبھی کام کرنے والے لوگ ہیں۔

محنت مستقل ہو، جذبہ عشق جنوں کی حد تک ہو تو خوابوں کو تعبیر مل ہی جایا کرتی ہے۔ ہمیں بھی اپنے خواب سجانے میں وقت نہیں لگا اور یہ قلیل وقت میں کئی اعزازات کے ساتھ نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم بن گئی۔ چند سال کے قلیل عرصہ میں بڑوں کی شفقت اور دعاؤں کے ساتھ اس تنظیم سے منسلک افراد نے وہ علمی و قلمی کام کیا کہ جوکئی سالوں میں کیا جا سکتا تھا ہمارے پاس جو موجودہ اثاثہ جات ہیں وہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ اور قلم و قرطاس سے منسلک لکھاریوں کا تعاون ہے۔ اسی اعتماد و یقین کے ساتھ ہم لوگ نئے سال میں بھی آپ کے ساتھ چلنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کا قلمی و قلبی تعاون تادم ہمدم رہے۔

آؤ ساتھ چلیں منزل کی جانب

اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے سنگ چلیں۔

منزل کی جستجو ہے تو جاری رہے سفر

#ممبر_شپ_مہم2024

سال نو 2024 کی ممبر شپ مہم کا آغاز الحمدللہ آج سے ہو چکا ہے۔ اس سال ممبر شپ مہم کا دورانیہ بالکل مختصر رکھا گیا ہے۔

ممبر شپ حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2023 ہے

مزید تفصیلات کیلئے

حفیظ چودھری

03336363979

www.likho.org

محمد عظیم فاروقی

03018040831

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں