تمہارا رب جس چیز کو تمہارے قریب کردے اس میں حکمت تلاش کرو کیونکہ تمہارا رب زیادہ بہتر جانتا ہے کہ تمہارے لیے کیا بہتر ہے؟
جب وہ کسی چیز کو تم سے دُور کردے تو اُس پر صبر اختیار کرو کیونکہ تم نہیں جانتے تمہارے لیے وہ چیز بہتر تھی یا نہیں اور تم وہ چیز پانا چاہتے تھے۔ پر رب نے اسے تم سے دُور اس لیے کیا کہ تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچ جائے وہ تمہارے لیے بہتر نہیں تھی۔ اس لیے اپنے رب کا ہر وقت شُکر کرتے رہیں۔ جو اُس نے دیا ہے اُس پر راضی اور خوش رہیں اور جو نہیں مل سکا جو چیزیں دُور ہو گئیں اُس پر صبر اختیار کریں اور بس اپنے رب سے ہر دُعا کریں اُسی سے اچھے کی، بہتر کی اُمید کریں۔
کیونکہ اللہ کے فیصلوں کو سمجھنا انسان کی سوچ اور عقل سے بالاتر ہے۔ انسان کو چاہیے اچھا سوچے، اچھے کا گمان اپنے رب سے ہر وقت رکھے، اچھی اُمید کرے، بہترین سے اللہ نوازے گا۔
کیونکہ جب انسان اچھا سوچتا هے تو الله اُس کے لیے خود ہی آسان راستے بنا دیتا ہے ہر طرف سے آسانیاں کرتا ہے۔ اپنے بندوں کی ہر پریشانی کو ختم کر دیتا ہے ہر مشکل آسان کر دیتا ہے۔ مُسکرایے اور اچھا سوچیے۔
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں۔ دعا کرتے رہیں اسی امید سے اللہ ضرور قبول کرے گا۔
