انٹرویو حکیم شاکر فاروقی 101

دُرود شریف سے مشکلات کا حل

حدیث مبارکہ میں آیا ہے من لم یشکر الناس لم یشکر اللہ یعنی جو شخص بندوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ تعالی کا شکر بھی ادا نہیں کرتا۔ گویا کہ اپنے محسن کا شکریہ ادا کرنا ضروری ہے خواہ کسی بھی صورت میں ہو۔ جبکہ ہمارے محسن اعظم، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ جنہوں نے ہمیں جہنم کی مہیب گھاٹیوں سے نکال کر جنت کی حسین وادیوں کی پہچان کرائی۔ اچھے اور برے کی تمیز سکھائی اور نفع ونقصان کے بارے میں مکمل رہنمائی فرمائی۔ ان کا کم ازکم حق یہ بنتا ہے کہ ہم انہیں دن کے کچھ حصے میں ضرور یاد کریں۔ اور اس کا بہترین طریقہ دُرود شریف ہے کہ اس کی تلاوت کر کے ہم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو روزانہ کی بنیاد پر گفٹ بھیج سکتے ہیں۔ اس طرح نہ صرف ہمار ا تعلق نبی علیہ الصلوۃ والسلا م سے مضبوط ہوگا بلکہ ہماری کئی دنیاوی پریشانیوں سے بھی ہمیں نجات مل سکتی ہے۔چنانچہ علماء کرام نے لکھا ہے۔ ’’دُرود شریف ایمان کا جزو ہے، اس کے ذریعے جہنم سے خلاصی اور جنت کی بشارت نصیب ہوتی ہے۔ اور ہر طرح کی کامیابی کا ضامن ہے۔دُرود شریف پڑھنے سے گناہ معاف ہوتے ہیں، اعمال پاکیزہ ہوتے ہیں، درجات بلند ہوتے ہیں، احد پہاڑ کے برابر اجر لکھا جاتا ہے، جو اپنی دعاؤں اور اوراد کے بدلے ہر وقت درود پڑھے اس کی دنیا اور آخرت میں تمام امور میں کفایت کی جاتی ہے۔‘‘
’’دُرود شریف پڑھنے سے تنگ دستی دور ہوتی ہے، مال میں اضافہ ہوتا ہے، بے حساب حاجتیں پوری ہوتی ہیں۔‘‘
’’دُرود شریف نور ہے جس سے دشمنوں کے خلاف مدد حاصل ہوتی ہے، دل کا زنگ اور نفاق دور ہوتا ہے، لوگوں کے دلوں میں محبت کو پیدا کرتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میںزیارت نصیب ہوتی ہے، غیبت سے روکتا ہے، غرض دین و دنیا کے اعتبار سے اتنا بڑا نفع بخش عمل ہے کہ کوئی عمل اس سے بڑھ کر نہیں۔‘‘ (برکات طیبہ از مفتی سعد عبدالرزاق صاحب)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں