93

مغربی تہوار کی روک تھام میں ہمارا کردار/تحریر/عائشہ بشیر چوہدری

تحریر/عائشہ بشیر چوہدری

14 فروری بے حیائی کا عالمی دن ہمارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنا فرض سمجھ کر مناتے ہیں(معزرت کے ساتھ).ایسی لڑکیوں سے میں کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کو اپنے اللّٰہ پہ بھروسہ نہیں جو حرام رشتے کی طرف بھاگ رہی ہو,.جتنا مرضی بھاگو حدود اللّٰہ چھوڑ کر .آخر میں ذلت و رسوائی ہی مقدر بنتی ہے.یوں اپنے ماں باپ کی عزت کو نیلام کرتی ہو.کیا تمھارا ایمان اتنا کمزور اور تمھاری عزت اتنی بے مول ہے کہ ایک نامحرم کے ایک پھول اور چند میٹھے بول پہ لٹا دو گی.یہ سب شیطانی چال ہے.تم اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کی تعلیمات کو چھوڑ کر کس راستے کی طرف چل پڑی ہو. بے شک شیطان انسان کا کھلم کھلا دشمن ہے.عورت تو مکمل پردے کی چیز ہے .کیا تمھیں اللّٰہ پر بھروسہ نہیں ہے کہ وہ تمھیں حلال طریقے سے نیک شریکِ سفر عطا فرماے گا .پھر اتنی بے راہ روی کا شکار کیوں؟کیوں آج کے دن نامحرم کےساتھ پارکوں اور ہوٹلوں میں اپنی عزیتیں نیلام کرتی پھرتی ہو.اُن لڑکوں سے میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا تمھارے گھر بہن نہیں.کل اگر تمھاری بہن بیٹی کو کوئی یوں ہوٹلوں اور پارکوں میں گمھائے اُس وقت کیا کرو گے.اس وقت تو غیرت جوش مارے گی.چاند رات ہو ,چودہ اگست یا ویلنٹائن ڈے تم لوگ گلیوں بازاروں میں نکل جاتے ہو اور لڑکیوں کو آوازیں کستے ہو سیٹیاں بجاتے ہو,ارے تمھارے جیسے مردوں کی وجہ شریف عورتیں اپنی ضروریات کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکتیں اور جو بے چاری نا سمجھ اور کمزور ایمان والی ہوتی ہیں وہ تم لوگوں کے ہتھے چڑھ جاتی ہیں اور اپنی عزتوں کو نیلام کر کے اپنی باقی کی زندگی برباد کر دیتی ہیں.اور تم جیسے مردوں کی وجہ سے عورت کا مرد سے اعتبار اٹھ گیا ہے
ویلنٹائن ڈے اور ہماری ذمہ داری
حدیث شریف کامفہوم ہے کہ اگر تم بُرائی کو دیکھو تو ہاتھ سے روکو,یہ نہیں کر سکتے تو زبان سے روکو اگر اتنا بھی نہیں کر سکتے تو دل میں بُرا کہو.
آج کے دن کے حوالے سے اگر ہم مندرجہ بالا کچھ نہیں کرسکتے تو ہم لکھاڑی قلم اُٹھائیں اور قلم کے ذریعے آواز اُٹھائیں شاید کوئی جملہ کوئی تحریر ان کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگا دے.اور ان کی زندگی تباہ ہونے سے بچ جائے.اس موقع پر ہماری پولیس کو بھی چاہیے جہاں کہیں ایسا جوڑا دیکھے تو فوراً گرفتار کرے.ہوٹلوں اور پارک میں چھاپے مارے.بہت افسوس کی بات ہے ہمارے دکاندار اور پھول فروش اس چیز کو پروموٹ کر رہے ہیں اپنی روزی بڑھانے کے چکر میں اور بیکری والے بھی.پولیس کو چاہیے کہ ایسے دکانداروں اور بیکری والوں پہ بھی ایف آئی آر کاٹیں جو اس بے حیائی میں ایسے نوجوانوں کے ساتھ ہیں.اللّٰہ پاک سے دعا ہے کہ ملک پاکستان کا نام ہم نے اسلام کی بنیاد پر رکھا تھا.بحیثیت مسلمان اور باشندہ ہونے کے ناطے ہمیں اللّٰہ اس کی لاج رکھنے کی توفیق عطا فرماے.آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں