ہمارے کالج کے زمانے میں قریباً 2008٫2009 کی بات ہے جب ڈاکٹر عافیہ کا نام سنا تھا۔۔
ان کو کیوں پکڑا گیا ، کیوں سزا دی گئی ، ان کا قصور کیا تھا ؟ اس سے ہٹ کر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ابھی تک اغیار کے قبضے میں کیوں ہیں ؟؟؟
اس سارے ٹینیور میں ریمنڈ ڈیوس جیسے کئی امریکی ہم نے پورے پروٹوکول کے ساتھ انہیں آ زاد کر کے بھیج دیے ۔۔ افغان طالبان نے بھی اپنے کئی ساتھی امریکیوں سے چھڑا لیے لیکن۔۔۔۔۔
ہم ایک عافیہ کو رہائی نہ دلا سکے ؟
ہمارا فرسودہ سیاسی و سماجی نظام کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں تو دکھ کا اظہار کرتا ہے ، میڈیا بھی اس کے ساتھ ساتھ اس کی بھرپور کوریج کرتا ہے لیکن جب معاملہ ہو عافیہ کا تو ان سب کو سانپ کیوں سونگھ جاتا ہے ؟؟؟
ہماری افواج آ ئے روز نت نئے میزائل ، اور ہتھیار ایجاد کرتے ہیں لیکن کیا کوئی ایسا ہتھیار ہے جو ایک مظلوم خاتون کو رہا کر سکے ؟؟
ہماری فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ذرا ذرا سی بات پر اپنے ادارے میں غم و غصہ کے پائے جانے کا اعلان کرتی ہیں تو جب ہماری ہی بہن ، ہماری ہی بیٹی عافیہ کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا گیا تو ان کا غم و غصہ کہاں گیا ؟؟؟؟
بے شک یہ سیاسی معاملہ ہے لیکن یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ ہمارے ادارے سیاست میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جہاں باقی معاملات میں دباؤ ڈالا جا سکتا ہے تو عافیہ کے معاملے میں بھی دباؤ ڈال کر انہیں واپس لے آ ئیں۔۔۔۔
لیکن نہایت ہی افسوس کہ ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ادارے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ اپنی ہی عوام پر کر رہے ہیں ان کا کیا لینا دینا کہ کوئی اغیار کے قبضے میں زندہ لاش بن کر رہے یا پھر قصہ پارینہ بن جائے!!
