223

یوٹیوب چینل بنائیں/ابھی نہیں، تو کبھی نہیں/تحریر/شکیل رومی/اسسٹنٹ ایڈیٹر ہفت روزہ شریعہ اینڈ بزنس

یوٹیوب کی تمام پالیسیوں سے باخبر رہنے کے لیے، کسی ماہر سے رابطے میں رہیں۔ اس کے علاہ کئی چیزیں ہیں جو آپ نے سیکھنی ہیں اور اپلائی کرنی ہیں۔مستقل محنت اور لگن سے کام کرتے رہنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ آج شروع کریں گے تو آنے والے کل میں مستحکم ہوں گے۔

ایک مشہور قول ہے:”اگر آپ امیر ہونا چاہتے ہیں تو اپنے ذرائع آمدن بڑھائیے۔” اچھی خوشحال زندگی گزارنا پیسوں کے علاوہ ممکن نہیں، جہاں آپ کو بنیادی ضروریات کے لیے پیسے چاہئیں، وہیں دیگر کئی چیزوں کے لیے اس کے سامنے سر نگوں ہونا پڑتا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی اس قدر زیادہ ہو گئی ہے کہ دو وقت کا کھانامشکل ہوگیاہے۔ ہر ایک پریشان حال ہے، غیر سرکاری ادارے ملازمین کو فارغ کرتے جا رہے ہیں اور تنخواہیں مہینوں سے رکی ہوئی ہیں۔ اس دور میں ہمارے پاکستانی نوجوانوں کو کسی ایک ذریعہ آمدن پر منحصر نہیں ہونا چاہیے۔ ایسا نہیں ہے کہ ذرائع کی کمی ہے، ذرائع اور وسائل بہت ہیں۔ مسئلہ ہمارا اپنا ہے۔ ہم کمفرٹ زون سے نکلنا ہی نہیں چاہتے۔ کسی دوسرے کام کے لیے خود کو تیار نہیں کرتے۔ آپ اپنی نوکری یا تعلیم کے ساتھ ساتھ کوئی ایسا کام کر سکتے ہیں جو آپ کو معاشی طور پر مستحکم کرے اور آنے والے حالات سے لڑنے کے قابل بنا دے۔ان آسان کاموں میں ایک یوٹیوب چینل بنانا ہے۔آج وقت ہے،کچھ کر لیں، چند سال بعد ہمارے پاس سوائے افسوس کے کچھ نہ ہوگا۔
نوکری اور تعلیم کے ساتھ آمدنی کا سب سے بہترین ذریعہ یوٹیوب چینل ہے۔ ہر ماہ 2.70بلین لوگ یوٹیوب استعمال کرتے ہیں۔روزانہ 122ملین لوگ ایکٹو رہتے ہیں۔یوٹیوب سے ہر عمر کے لوگ جڑے ہوئے ہیں۔ آپ نے بس تھوڑا سا سیکھنا ہے اورکام شروع کر دینا ہے۔ جب بھی کوئی کام کرنا ہو اس کے لیےتین چیزیں از حد ضروری ہیں:سب سے پہلے اس کام کو اچھی طرح سیکھیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ آپ صرف یوٹیوب چینل بنا دیں،ویڈیو بنانے،اپ لوڈکرنے کے طریقے اور وائرل ہونے کے ہتھیاروں کا علم نہ ہو۔ کسی بھی فن کے لیے سیکھنا ضروری ہے، البتہ یوٹیوب کے لیے بہت کم وقت میں سیکھا جا سکتاہے۔ آپ یوٹیوب سے ہی سب کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
دوسری چیز محنت کرنا ہے۔کام کو سیکھنے کے بعد نہ کرنا، اپنے ساتھ زیادتی ہے۔ یہ تو اپنے فن اور اسکل کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔ یوٹیوب چینل بنائیں، اس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کام کریں۔ ویڈیوز بنائیں اور اپ لوڈ کریں۔ آپ کی محنت آپ کی ترقی کا تعین کرے گی۔
سب سے اہم مستقل مزاجی ہے۔ہمارا عمومی مزاج بن گیا ہے کہ چند دن بعد ہی نتیجے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کام کریں اور اگلے ہی لمحے اس کا ثمرہ مل جائے۔ آج چینل بنایا تو چند ماہ بعد ڈالرز کا انتظار کرنے لگے۔ ایک یوٹیوبر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایک سال میں میرے صرف 100 سبسکرائبرز تھے۔ ہر کام مستقل مزاجی مانگتا ہے۔ اسلام نے بھی استقامت کا درس دیا ہے۔ آپ متواتر اور مسلسل یوٹیوب پر اپلوڈنگ کرتے رہیں۔ ایک سال میں ہی آپ کا چینل مونی ٹائیز ہو جائے گا اور آپ کمانے کے اہل ہو جائیں گے۔
آپ کا یوٹیوب چینل پہلے سے ہی بنا ہوتا ہے۔ جس جی میل آئی ڈی پر آپ نے لاگن کیا ہوتا ہے، اسی نام سے آپ کا چینل بنا ہوتا ہے۔البتہ یوٹیوب چینل بنانے کی ویڈیوز دیکھیں اور یوٹیوب کی پالیسیاں بھی نوٹ کریں۔ کنارے پر پروفائل کھولیں، وہیں آپ کا چینل لکھا ہو گا۔ اس پر کلک کریں، آپ کا چینل تیار ہے۔ آپ ابھی سے اپنی ویڈیوز، شارٹس ڈالنا شروع کر دیں۔ پھراس کی خود سیٹنگ کریں یا کسی اچھے ماہر سے کروا لیں۔
چینل بنانے سے پہلے اور بعدمیں درج ذیل احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں، تاکہ آپ کا چینل پروفیشنل طریقے سے چلتا رہے:
چینل بنانے سے پہلے اچھی طرح ریسرچ کریں۔ہر زاویے سے معلومات اکٹھی کریں۔
اپنا کنٹینٹ پیش کریں، کسی دوسرے کی ویڈیوز اور کنٹینٹ استعمال نہ کریں۔
کاپی رائٹ والی کوئی تصویر، ویڈیو اور میوزک استعمال نہ کریں۔
مستقل بنیادوں پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہیں۔
ایسا کنٹینٹ لائیں، جس کی طلب زیادہ ہواور مقابلہ کم ہو۔
یوٹیوب کی تمام پالیسیوں سے باخبر رہنے کے لیے، کسی ماہر سے رابطے میں رہیں۔
اس کے علاہ کئی چیزیں ہیں جو آپ نے سیکھنی ہیں اور اپلائی کرنی ہیں۔مستقل محنت اور لگن سے کام کرتے رہنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ آج شروع کریں گے تو آنے والے کل میں مستحکم ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

یوٹیوب چینل بنائیں/ابھی نہیں، تو کبھی نہیں/تحریر/شکیل رومی/اسسٹنٹ ایڈیٹر ہفت روزہ شریعہ اینڈ بزنس” ایک تبصرہ

  1. ملال افسانہ نہایت ہی خوب لکھا ہے مصنفہ نے ۔اور ایک تلخ سچای کو بیان کیا گیا ہے اس میں۔ غرض کہا جاسکتا ہے مختصر پر اثر
    اور دوسرے نمبر پر شکیل رومی کی تحریر اہم نقطے کی طرف توجہ دلای ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں