محمد پور گھوٹہ ضلع ملتان کا قدیمی اور تاریخی علاقہ ہے ، جو ملتان ایٸرپورٹ کے آخر میں واقع ہے اور کینٹ سے تقریبًا چار (4) کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ،یہ وہی بستی ہے جہاں 1965ع کی جنگ میں بھارتی جیالے ہوابازوں نے ایٸرپورٹ کے مغالطے میں پورے آٹھ (8) بم برساٸے تھے ، جس سے میاں شمس الدین بھٹہ کی ماڑی کا کچھ حصہ گرا، دو آدمی زخمی ہوٸے جو بعد میں فوت ہوگٸے اور میاں شمس الدین بھٹہ کی چند بھینسیں ہلاک ہوٸیں، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے باقی کوٸی نقصان نہیں ہوا تھا،
بھارتی ہواباز ضلع سیالکوٹ کے ایٸرپورٹ پر پکڑا گیا تھا، اس کا بیان اسی کی زبانی سنیں!
وہ کہتا تھا کہ میں کوٸی ہندو یا سکھ نہیں ہوں بلکہ مسلمان سید ہوں ، بھارتی ہوا باز میرے پاس آٸے اور کہا کہ ہم ملتان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن جب ہم وہاں جاتے ہیں تو اندھے ہو جاتے ہیں، تم مسلمان ہو تم ہی مسلمانوں کو تباہ کرسکتے ہو ، پہلے پہل تو میں نے انکار کر دیا لیکن پھر کثیر مال کے عوض انہوں نے مجھے خرید لیا،
(بزعم خود اس نے کہا ) اب میں ملتان کو صفحہ ہستی سے مٹاکر آرہا ہوں (حالانکہ ملتان تو صحیح سلامت تھا ) ٫ہواباز کہتا ہے کہ،البتہ ایک چیز جو میں نے دیکھی وہ یہ ہے کہ ملتان کے بارے میں ہم سنتے تھے کہ وہ 🌷 مدینة الاولیا ٕ 🌷 ہے جس کا نظارہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ جب میں بم گراتا تھا تو نیچے زمین پر سفید ریش،نورانی صورت اور لباس خضری میں ملبوس ایک بزرگ اس بم کو ہاتھوں میں لے کر نیچے رکھ دیتے تھے،
(تبصرہ )ابھی تو وہ بزرگ بم کو ہاتهوں میں لے کر نیچے رکھ دیتے تھے کہ کنویں کی طرح گڑھا پڑ جاتا اور نیچے سے پانی نکل آتا تھا، اگر وہ ایسا نہ کرتے تو پتہ نہیں کیا ہوتا؟
اب وہ بزرگ کون تھے یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔
محمد پور گھوٹہ ایک طویل عرصے تک علوم دینیہ بالخصوص حفظ قرآن اور معقولات کا مرکز رہا ہے،یہ وہ مبارک جگہ ہے جس کو سپہ سالار محمد بن قاسم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے پاک قدوم سے سرفراز کیا ہے، اور جہاں جامع المعقول والمنقول شیخ المشائخ حضرت مولانا حافظ محمد جمال الدین گھوٹوی رحمۃ اللہ علیہ جیسی بحر العلوم شخصیت پیدا ہوئی ۔
*محمد پور گھوٹہ کی وجہ تسمیہ*
ملتان کی غربی جانب میں واقع محمد پور گھوٹہ ایک قدیمی اور تاریخی بستی ہے، اس کا اصل نام تو محمد پور تھا، جو محمد بن قاسم رحمۃ اللہ علیہ کے نام نامی اسم گرامی سے موسوم تھا لیکن اس کے ساتھ گھوٹہ کا لاحقہ اس بستی کے علمی مرکز میں تعلیم و تعلم ہونے کا مرہون منت ہے۔
وہ اس طرح کہ اس بستی کے عظیم علمی مرکز ”مدرسہ عربیہ گھوٹہ شریف کے استاذ محترم حضرت مولانا حافظ محمد جمال الدین گھوٹوی رحمة اللہ علیہ جو معقولات بالخصوص صرف و نحو میں سند کا درجہ رکھتے تھے، سبق پڑھانے کے بعد طلبا ٕ کو فرماتے تھے کہ سبق کو اس طرح یاد کرو جیسے باداموں کو رگڑے لگا لگا کر گھوٹہ بنایا جاتا ہے ۔
اس بستی کا شمالی ، مغربی اور جنوبی حصہ اکثر غیر آباد تھا جس میں بڑی کھجوروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے کھجوروں کے درختوں کے جُھنڈ بھی تھے، جسے سراٸیکی زبان میں 🌴 جھتیڑ یا جھتیں 🌴 کہا جاتا تھا، تو مدرسہ کے طلبہ کسی ایک طرف پھیل جاتے اور اپنے سامنے والی کھجور کی اس جَھت کو استاذ سمجھ کر بلند آواز سے اپنے سبق کو باداموں کے گھوٹے کی طرح گھوٹتے یا گھوٹہ لگاتے تھے یعنی کثیر تعداد میں اپنے سبق کو دُہرا کر یاد کرتے تھے۔
گھوٹہ کا لفظ کثرتِ استتعمال کی وجہ سے ”محمد پور“ کے ساتھ جُڑ گیا، اور ایسا جُڑا کہ اصل نام “محمد پور“ دب کر رہ گیا اور ” گھوٹہ“ شہرت پذیر ہوگیا۔ آج بھی لکھنے میں تو ” محمد پور گھوٹہ“ لکھا جاتا ہے لیکن بولنے میں صرف ” گھوٹہ“ بولاجاتا ہے۔
مدرسے کا نام ابتدا میں ”مدرسہ عربیہ محمد پور“ تھا بعد میں 🌻 مدرسہ عربیہ گھوٹہ شریف 🌻 کے نام سے مشہور ہوا ۔
باقی رہا یہ سوال کہ یہاں جَھتیڑ کیوں تھی؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ سن 95ھ یعنی پہلی صدی میں ” سپہ سالار محمد بن قاسم رحمةاللہ علیہ“ لشکر سمیت فاتح بن کر جب ملتان میں داخل ہوٸے تو یہی وہ مبارک بستی تھی جہاں انہوں نے خیمے لگا کر پڑاٶ کیا تھا، اس وقت یہ بیابان جنگل تھا،
اُن کی خوراک کھجوریں تھیں، وہ کھجوریں کھاتے رہے اور گُٹھلیاں پھینکتے رہے، جہاں جہاں گُٹھلیاں پڑیں وہیں وہیں کھجوروں کے درخت اُگ آٸے، جو آگے چل کر 🌴 نخلستان🌴 بن گٸے۔
ایک وقت تھا کہ یہاں کھجوروں کے باغات تھے، لوگ دور دراز سے کھجوریں چُننے کے لٸے یہاں آتے تھے، مگر یہاں کے زمینداروں کی مہربانی سے اب وہ نخلستان آموں کے باغات میں تبدیل ہوگٸے ہیں، اب یہاں خال خال ہی کھجوروں کے درخت ملتے ہیں ، آنے والے وقت میں لگتا ہے کہ یہاں آم بھی ناپید ہو جائیں گے،
🌷🌹💐 ملتان کاایک مبارک مقام 💐🌹🌷
مشہور مٶرخِ ملتان،منشی عبدالرحمن خان رحمةاللہ علیہ(خلیفہ مجاز مولانا خیرمحمدجالندھری رحمة اللہ علیہ بانی جامعہ خیرالمدارس ملتان) لکھتےہیں۔
یہ سن اور پڑھ رکھاتھاکہ زمین کےجس ٹکڑےسےمجاہدین گزرجاٸیں،وہ اثر وتاثیرکےلحاظ سےہمیشہ ہمیشہ کیلٸےدوسری زمین سےممتازہوجاتی ہے۔
ایساہی ایک مقام پاکستان کےضلع ملتان میں قاسم بیلہ کےقریب 🌺 محمد پور گھوٹہ 🌺 بھی ہے، جہاں پہلی صدی ہجری کےآخرمیں نوجوان سپہ سالار اور مجاہد محمدبن قاسم رحمة اللہ علیہ نےپڑاٶ ڈالا تھا،اور جس کا نخلستان (کھجوروں کےجُھنڈ)سرزمین عرب کانقشہ پیش کرتاتھا۔
1948ع میں جامعہ خیرالمدارس ملتان کےسالانہ جلسےپر جب شیخ الاسلام علامہ شبیراحمد عثمانی رحمة اللہ علیہ(معتمدعلیہ قاٸداعظم محمدعلی جناح رحمة اللہ علیہ)تشریف لاٸےتومیری ان سےپہلی ملاقات ہوٸی۔
ایک دن باتوں باتوں میں اس خطہ پُرتاثیر کا ذکر آگیاتو آپؒ فورًا وہاں جانےکیلٸےتیار ہوگٸے،چنانچہ میں حضرت مولانا خیرمحمدجالندھریؒ اور بشیراحمد رفیقی صاحب موٹرمیں بیٹھ کروہاں پہنچ گٸے،جونہی ہم اس نخلستان میں پہنچےتو حضرت عثمانیؒ بھی کھجوروں کےدرختوں کےاسی کنول کےپاس پہنچ کررک گٸے جہاں محمدبن قاسمؒ رکےتھے۔
ایسےمقامات کےانوار کاعکس اسی شیشہ دل پرہی پڑتا ہےجودنیوی اغراض اور نفسانی خواہشات کی آلاٸشوں سےپاک وصاف ہوتاہے۔
مولانا عثمانیؒ کی طبیعت پر اِس خطہ زمین کاکچھ ایسااثرہواکہ وہ اسی مقام پر بڑی بےتکلفی سےسبزہ پربیٹھ گٸے، سبحان الله کہہ کر ایک لمبی ٹھنڈی سانس بھری اورفرمایا۔
🌻 تاثرات علامہ عثمانیؒ 🌻
یہاں پہنچ کرمجھےایک واقعہ یادآگیاہے، آجکل جہاں دارالعلوم دیوبند بناہواہے وہاں سے علامہ سید شاہ محمداسماعیل شہید محدث دہلویؒ کےپیر حضرت سید احمد بریلوی شہید رحمةاللہ علیہ کی زیرِکمان مجاہدین کاایک دستہ گزر رہاتھا،اُس وقت وہ جگہ غیرآباد تھی، مولانا سیداحمدشہیدؒ وہاں رک گٸے،مجاہدین نےوجہ پوچھی توفرمایاکہ مجھےیہاں سےعلم کی خوشبوآرہی ہے، برسوں بعدوہاں دارالعلوم دیوبند بنا۔
یہ کہتےہی حضرت عثمانیؒ کی آنکھوں سےآنسوجاری ہوگٸےاورفرمایا کہ حق تعالی نےمجاہدین کےقدموں میں کیابرکت رکھی ہےکہ وہ جس زمین کو چھوجاتے ہیں اُن کی برکات صدیاں گزرجانےکےباوجودبھی بحال رہتی ہیں۔
پھر حضرت عثمانیؒ نےوہاں بیٹھےبیٹبھے دارالعلوم دیوبند کی ساری تاریخ بیان کردی اور پھرمجھےفرمانےلگے کہ:
میری خواہش ہےکہ میرے مدفن کایہاں انتظام کردیاجاٸے،میں اِسی زمین میں ہی دفن ہوناچاہتاہوں۔
0