WhatsApp Image 2026-09-24 at 7.01.56 AM 0

عنوان: کبھی غور کیا ہے/تحریر/ بن داؤد

شاباش آپ آپس میں لڑتے رہیں
اور وہ د۔شمن چن چن کر نشانہ بنا رہا ہے 😢
خدارا ان کالی بھیڑوں کی چالیں سمجھیے والله یہ نہ آپ کے سگے ہیں نہ اصحاب محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے۔
ان کا نشانہ پھولوں کی وہ لڑی ہے جو ابتدا سے چلی آ رہی ہے۔
ذرا غور تو کریں کہ اس سب سے کون فائدہ اٹھا رہا ہے۔یہ سب کس کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔
امام اول یار غار رضی اللّٰہ عنہ اور حضرت اسماء رضی اللّٰہ عنہ کے لیے غلیظ ترین الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں۔
فاتح خیبر شیر خدا رضی اللّٰہ عنہ سے منسوب تابوت بنایا جا رہا ہے انکے خاکے بناۓ جا رہے ہیں معاذ اللہ کیا کیا کہا جا رہا ہے۔
خال المؤمنین رضی اللّٰہ عنہ کے لیے وہ وہ الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں کہ سن کر کانوں سے خون بہنے لگے۔
ازواج مطہرات و صحابیات رضی اللّٰہ عنہن کے لیے وہ جملے کہے جا رہے ہیں کہ روح کانپ اٹھے اور ہم ہیں کہ الامان و الحفیظ
کسی کو جماعتی بھڑاس ہے،کسی کو اپنے نام کی،کسی کو کچھ پرانی کتاب کی تو کسی کو جھنڈے کی خیر لگے رہیے نکالیے اپنی اپنی بھڑاس۔😢

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں