0

جعلی پیروں کی دس علامات /تحریر/مفتی محمد رضوان عزیز

جعلی پیروں کی دس علامات
تحریر
مفتی محمد رضوان عزیز


1-اپنے فضائل یا خود سنائیں گے یا متعین کردہ خلفاء سے کہلوائیں گے کہ میرے فضائل اور کرامات لوگوں میں بیان کرو

2-مریدوں کو پھنسانے کی مختلف تدابیر اختیار کریں گے اور ہر وقت اپنا حلقہ ارادت بڑھانے کی کوشش کریں گے
3-مال دار پارٹیوں کو اپنا روحانی فیض دینے اور ان سے مالی فیض لینے میں بہت مستعد ہوں گے

4-اغنیاء کو قریب کریں گے ان کے بچوں کو اپنے بچے ان کے عورتون کو اپنی بیٹیاں قرار دیں گے مگر غرباء سے ایس او پیز کا لحاظ کرتے ہوئے دوری برقرار رکھیں گے

5- کسی بھی بڑے شہر میں جائیں گے تو ان سے ملاقات کا ایڈریس کسی کرنل جنرل کی کوٹھی کسی ایم پی اے یا ایم این اے کا ڈیرہ ہوگا کسی بھی غریب مولوی صاحب یا غریب مرید کی جھونپڑی میں قدم رنجہ نھیں فرمائیں گے

6-مشہور مالدار عہدے دار اور ابھرتے ہوئے لوگوں کو خلافت دینے میں سرعت انزال خلافت کے مریض ہوں گے مگر کسی عام مدرس عالم کسب حلال کی صفت رکھنے والے پابند صوم صلاۃ مزدور کیلئے ان کا آستانہ بانجھ ہوگا

7-جھوٹے سچے خوابوں کو خوب بڑھ چڑھ کر سنائیں گے کہ میرے بارے فلاں نے یہ خواب دیکھا مگر مالی معاملات میں انتہائ کرپٹ اور بے ایمان ہوں گے لوگوں کے اموال غیر منقولہ جائیداد ہڑپ کرنے میں انتہائ سفاک ہوں گے

8-ان کی مجلس میں بیٹھ کر اللہ کے بجائے مالداروں کے قرب کی تمنا زیادہ پیدا ہو گی جس کا اثر ان کے مریدوں پر نظر آتا ہے جب وہ ہر آنے والے نئے شخص کو یہ کہہ کر تعارف کرواتے ہیں ابھی ابھی فلاں ریٹائر آرمی چیف یا حاضر ڈیوٹی جج ہمارے حضرت کی زیارت کر کے گیا ہے گویا کسی سرکاری عہدے دار کا ان کے شیخ سے ملنا ایسے ہی ہے جیسے محدث کسی حدیث کو ھذا حدیث صحیح کہہ دے

9-اپنی ذات اور اپنی انا کے خول میں بند ہوں گے اپنے راحت کو ہر ایک کی راحت پر مقدم رکھیں گے مریدوں کو قرون اولیٰ کے غلاموں کی طرح استعمال کریں گے

10-تکلیف اور دکھ کے وقت مریدوں کو آگے کردیں گے اور آسائش اور نعمتوں کے وقت خود آگے ہوں گے اور ہر نعمت کو ہڑپ کرنا اپنا شرعی حق سمجھیں گے
یہ دس علامات دو نمبر جعلی پیروں کی ہیں البتہ جو حقیقی اہل اللہ ہیں ان کی بیس علامات میں سے دس تو یہی الٹ کر لیجیے اور دس مزید ان شاءاللہ کسی دن عرض کروں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں