شہہ مات مطلب ہار جانا شکست کھانا درد بدر ہو جانا یا خود سے دور ہوجانا شہہ مات ہر انسان کو ملتی ہے چاہے وہ ادنی ہے یا اعلی چھوٹا ہے یا بڑا شہہ مات ناکامی کی شکل میں ضروری نہیں آنا بلکہ شہہ مات موت کی صورت بھی ہے موت ہاں موت دنیا میں آئے ہر انسان کو ملتی ہے کیونکہ انسان کو بنانے والے نے یہ وعدہ لیا ہے کہ “تمہیں زندہ کیا بنایا پھر تمہیں موت دوں گا پھر تمہیں دوبارہ زندہ کروں گا ” جب انسان کو شہہ مات ملتی ہے موت کی صورت میں تو اسکی ہر تعریف ہر کامیابی سارا مال خاک ہو جاتا ہے کیونکہ شہہ مات بہت ظالم ہے یہ نہیں دیکھتی کون مظلوم ہے اور کون دکھی بس اسکا مقصد انسان کا کل ختم کرنا یا آج فنا کرنا ہے شہہ مات بہت ظالم ہے یہ وقت نہیں دیکھتی یہ رشتے نہیں دیکھتی یہ عمریں نہیں دیکھتی یہ آتی ہے تو سب کچھ ختم کر جاتی ہے یہ دل توڑ جاتی ہے یہ آنسو بنا جاتی ہے۔۔ شہہ مات بہت ظالم ہے ۔
63
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل