“حمیت ایمانی اور ایثار و قربانی عجیب دولت ہے صاحبو ! دنیا میں لاکھ مفلس تمہیں دکھائی پڑیں گے جن کا دل تم سے کہیں بڑا ہوگا ۔ جو قناعت و اخلاص میں تم سے زیادہ دولت مند ہوں گے ۔ حدیث نبوی کا مفہوم ہے :”کتنے ہی پراگندہ حال دروازوں سے ٹھکرا دیے جانے والے ایسے ہیں کہ اگر وہ اللّٰہ پر کوئی قسم کھائیں تو اللہ ان کی قسم پوری کرے گا ! “۔جب خدا پر یقین کمزور ہوجائے تو خدا معجزہ دکھا دیتا ہے۔ جب نبی کی باتوں پر شک ہونے لگے تو تائید ربانی آجاتی ہے ۔ ہم نے سنا تھا کہ گھمسان کے رن کے بعد ایک صحابی نے پانی طلب کیا۔ آیا تو دیکھا کہ کسی اور نے بھی اشارہ کیا ہے ۔ ان کی طرف بھجوا دیا ۔ انہوں نے اگلے کی طرف ۔ یہاں تک کہ جب اگلے تک پانی پہنچا تو وہ شہید ہوچکے تھے ۔ جب واپس آیا تو یہ دونوں بھی خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔اب یہ منظر دیکھیں ۔ ملبے کے تخت پر کروفر سے براجمان اس شاہزادی کے بارے میں ایک فلسطینی صحافی کہتا ہے :”جب میں اس بچی کی تصویر لینے لگا تو اس نے مجھے نوالہ پیش کیا ، اسے لگا میں بھوکا ہوں ! “گویا بزبان حال کہہ دیا کہ ~شاہ کے تخت سے بہتر ہے چٹائی میری !
102
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل