ہم نوجوان نسل کیلیے سوشل میڈیا ایسا لازمہ بن چکا ہے جس کے بغیر شاید زندگی ہی کا کوئی وجود نہیں …….. یہ دل و دماغ کو جکڑنے کا ایسا جال ہے جس سے خلاصی مشکل تر ہوتی جا رہی ……
سوشل میڈیا کے استعمال پر کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ ضروری ہے کہ پھکڑ پن، لچر بازی اور ہر طرح کی کھچوں کے ساتھ کچھ سنجیدہ اور سلیم الفکر لوگ میدان میں رہیں جو نقار خانے میں طوطی کی طرح صدا لگاتے رہیں…… ایسے لوگ بہت کم لیکن موجود ہیں…… جن کی تحاریر سے اسفتادہ ہوتا رہتا ہے، بعض مثبت کردار ہیں، بعض دیگر شعبوں سے وابستہ ہیں اور مشعل کا کردار رکھتے ہیں….. علمی و فکری تنوع بھی یہاں پایا جاتا ہے……. مثبت استعمال کیا جائے تو بہترین اور شاندار ماڈل ہے……
فی الحال نوجوان نسل کیلیے ایک قرآنی اشارہ دینا ہے…… قرآن کریم میں اہل ھوی کی ایک صفت “ترید زینۃ الحیوۃ الدنیا” بیان کی گئی ہے……..
یہ دنیا کی زینت والے کون لوگ ہیں؟ یہ وہی ہیں جنہوں نے لچر پن دکھا کر ویوز کمائے اور لائف سٹائل اچھا کرنے کا خوبصورت بیانیہ بنا کر نئی نسل کو تباہ کن راستہ دکھایا……. عملاً ثابت کیا کہ پیسہ ہی سب کچھ ہے……. اس میں بٹ و ڈکی جیسے کردار ہیں…. انتہائی گھناؤنے اور بازاری لوگ جن کی تربیت کا مناسب انتظام رہا نہ تعلیمی پس منظر ہے……. یہ لوگ گاڑیاں، بنگلے، سیر سپاٹے، پیسوں بھرے بیگ دکھا کر “ترید زینۃ الحیوۃ الدنیا” کو نارملائز کرتے گئے……. سرائیکی بیلٹ میں چوری چکاری، اور رذیل کاموں کی ویڈیوز کو کونٹینٹ کہہ کر جو بوال مچایا گیا……. اور اس راستے سے پیسہ بنایا اور گلیمر کی دنیا میں پہنچ کر سلیبریٹی ٹھیرے. …… ان کے فالورز پر ترس بھی آتا ہے اور غصہ بھی……. مگر یہی اخبث الناس لوگ ہیں جن کی وجہ سے لاکھوں بچے تعلیم و تربیت سے دور ہیں، ٹک ٹاکر دماغ رکھتے ہیں اور ہر دوسرے چوک میں ولاگنگ کے نام پر زندگی برباد کر رہے ہیں……
دوسری طرف میرے نوجوان فضلاء اہل مدرسہ ہیں…… جن میں اکثر و بیشتر قابلیت رکھتے ہیں مگر ویوز اور ریچ کی لت نے تباہی پھیر رکھی ہے…… ریلیونٹ رہنے کیلیے سٹنٹ کرتے ہیں…… ٹھٹھہ اڑاتے ہیں….. استھزاء کرتے ہیں….. دوسروں کو لتاڑتے ہیں……. دکھاوا، شو آف اور ہلکی حرکتیں بھی کرتے نظر آتے ہیں….. جان بوجھ کر متنازع بات کرتے ہیں تاکہ توجہ بٹور سکیں…… اور کبھی کبھار کوئی اچھی پوسٹ بھی کر دیتے ہیں…… یعنی رند بھی رہیں اور نمازی بھی……. یہ دوست ہیں، ان سے ہمدردی ہے….. ریچ اور لائکس کے چکر میں بیچارے بہکے پھرتے ہیں …….. مطلوب تو مل جاتا ہے مگر ترید زینۃ الحیوۃ الدنیا کا ہلکا سا شائبہ لے آتے ہیں ……. جب مقصود بدلتا ہے تو سب کچھ بدل جاتا ہے…… بس یہی خرابی ہے ……..
0