WhatsApp Image 2026-09-24 at 7.01.56 AM 0

منہ میٹھا کیجیے /تحریر/انس بن داؤد

درود شریف پڑھیے
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 🤍
درود واحد عبادت ہے جس کو دکھلا کر پڑھا جاۓ تب بھی عبادت ہی کہلاتی ہے۔
ہر شخص چاہتا ہے کہ اس پر الله کی رحمت کا مینا برسے،اسکے درجات میں بلندی ہو، اسکے گناہ پر معافی کا قلم پھرے تو بتاتا چلوں کہ یہ سب عطا ہوتا ہے درود شریف سے جو شخص ایک بار درود پڑھتا ہے الله اس پر دس رحمتوں کا نزول فرماتے ہیں، دس گناہ معاف کرتے ہیں،دس درجات بلند فرماتے ہیں۔
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا!
«مَنْ صَلَّى عَلَيَّ وَاحِدَةً، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا».
ہم میں سے ہر اک چاہتا ہے کہ وہ رسول اللّٰہ کی خدمت میں ھدیہ پیش کرے اور ھدیہ بھی ایسا ہو جو قبول کیا جاۓ بلکہ صرف قبول نہ کیا جاۓ بلکہ اس پر خوشی کا اظہار بھی کیا جاۓ
تو وہ ہدیہ ہے درود و سلام کا ہر پڑھنے والے کا سلام سرور کونین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے۔
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا!
إِنَّ لِلّهِ مَلَائِكَة سَيَّاحِينَ فِي الْأَرْضِ، يُبَلِّغُونِي مِنْ أُمَّتِي السَّلام
کائنات میں موجود نوری مخلوق ملائکہ یعنی کہ فرشتے یا تو اللہ کی عبادت کرتے ہیں، کوئ قیام میں ہے،کوئ رکوع میں ہے، کوئ سجدے میں ہے یا پھر اللّٰہ کے دیے گۓ حکم کو بجا لانے میں مگن ہیں لیکن ایک چیز جو سب میں مشترک ہے جو سب کرتے ہیں وہ ہے یصلون علی النبی یعنی صلوٰۃ علی النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم🤍
اور اگر دیکھا جاۓ تو یہ الله کی سنت بھی ہے اور حکم بھی اور پھر سنت آنکھوں کا نور ہے تو حکم سر آنکھوں پر!
ان اللّٰہ و ملائکتہ یصلون علی النبی یا ایھا الذین آمنوا صلوا علیہ وسلموا تسلیما🤍
پڑھیے صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 🤍
کون نہیں چاہتا کہ اک ہمیشہ کی زندگی ہو، محبوب کا قرب میسر ہو، نہ صحت کی فکر ہو، نہ معاش کا غم ہو
بس سکون ہی سکون ہو اور اس محبوب کا قرب میسر ہو کہ جو محبوب کبریا ہے، وہ محبوب کہ جو سید الانبیاء ہے، وہ محبوب کہ جو سلطان الاولیاء ہے۔ ہر ایک کی یہی چاہت ہے تو پتہ ہے محبوب نے خود بتایا ہے کہ اس نہ ختم ہونے والی زندگی میں محبوب کا قرب اسکو میسر ہو گا جو محبوب پر کثرت سے درود پڑھنے والا ہوگا۔
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا!
أَوْلَى النَّاسِ بِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرُهُمْ عَلَيَّ صَلَاةً
تو پڑھ لیجئے صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 🤍
اور ہے بھی آسان کہ درود پڑھنے پر نہ خرچہ ہوتا ہے اور نہ پرچہ ہوتا ہے الٹا ذبان کو وہ شیرینی چکھنے کو ملتی ہے کہ جس کے ایک حصے کا مقابلہ بھی شہد نہیں کر سکتا۔
تو کیوں نہ ہر مومن کی زبان درود کی لذتوں سے فائدہ اٹھائے۔
پڑھ لیجئے صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 🤍

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں