بزنس کی آن لائن گروتھ کیسے ممکن ہے؟/تحریر/سدرہ نسیم/ڈیجیٹل مارکیٹر اینڈ بزنس وومناس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل سٹیپس پر عمل کرنا ہوگا۔آپ کے بزنس کو چار چاند لگ جائیں گے ان شاءاللہ
✔️سب سے پہلے اپنے بزنس کے لیے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس بنائیں، مثلاً فیس بک، انسٹاگرام ، ٹک ٹاک، یوٹیوب وغیرہ۔۔خصوصا فیس بک اور انسٹا گرام پر لازمی بنائیں۔۔
✔️اپنے بزنس کے لیے ایک ویب سائٹ بنوائیں۔ای کامرس ویب سائٹ شاپیفائ یا ورڈ پریس پر بنوالیں۔۔آسانی سے اور جلدی بن جاۓ گی۔۔کیوں کہ لوگ جب بھی کچھ خریدنا چاہتے ہیں وہ گوگل پر جاکر سرچ کرتے ہیں مثلاً بیسٹ شوز ان پاکستان ، بیسٹ لیڈیز ڈریسز ان پاکستان وغیرہ۔۔
سو گوگل انھیں متعلقہ ویب سائٹس کی طرف ریفر کرتا ہے۔۔آپ کی ویب سائٹ ہوگی تو وہ بھی سامنے آجائے گی۔۔یوں سیل کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔دوسرا ویب سائٹ پر پکسل لگاۓ جاتے ہیں، مکمل فنل بلڈنگ کےلیے ویب سائٹ اور ٹریکنگ کنورژن دونوں کا ہونا ضروری ہے۔۔
✔️ اکاؤنٹس بن گئے ، ویب سائٹ بن گئ۔۔۔اب بزنس پر خرچ کرنا سیکھیے🙂 مشہور کہاوت ہے کہ آپ جتنا گڑ ڈالیں گے اتنا میٹھا ہوگا۔۔صرف اپنی مارکیٹنگ پر بھروسہ کرنا عقلمندی نہیں ہے۔۔کیوں کہ جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے۔۔سو کسی بہترین سے ڈیجیٹل مارکیٹر کو پکڑیے مطلب ہائر کیجیے۔۔ ان سے ماہانہ بنیادوں پر معاہدہ کیجیے اپنا ممکنہ بجٹ طے کیجیے اور ہاں ان کو ان کا جائز معاوضہ بھی ضرور دیجئے 🙂
اگر یہ نہیں کرسکتے تو پھر کچھ پیسے ایک ہی بار لگائیں اور کسی اچھے ادارے سے پیڈ کورس کرلیجیے۔۔کسی کو بھی ہائر کرنے سے جان چھوٹ جائے گی۔۔اپنی مرضی کی مارکیٹنگ کیجیے گا❣️
یہ بھی نہ ہو تو یوٹیوب پر سینکڑوں فری کورسز میسر ہیں وہاں سے سیکھ لیجیے اگر آپ مستقل مزاج ہیں تو۔۔۔
✔️ ڈیجیٹل مارکیٹر ہائر کرلیا؟ اب سب سے پہلے اوئیرنیس کی کمپین چلوائیں۔۔یعنی پیج فالورز کے لیے بھی اور برانڈ کی آگاہی کے لیے بھی۔۔تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کے بزنس سے واقف ہوجائیں ، آپ کی پروڈکٹ پہچاننے لگیں۔۔
✔️فالوورز بڑھالیے، اوئیرنس دیدی۔۔اب کنسیڈریشن کے سٹیپ کی طرف قدم بڑھائیں ۔۔یعنی ڈسکاؤنٹ آفر کریں، مختلف آفرز دیں، لوگوں کو اٹریکٹ کریں۔۔تاکہ لوگ آپ کی طرف دوڑے چلے آئیں۔۔
✔️لوگ آگۓ؟ پروڈکٹ سیل ہونے لگ گئی ہے اب آپ کا مکمل دھیان اپنی پروڈکٹ کی کوالٹی اور کسٹمر کئیر سروس پر ہونا چاہیے۔۔گاہک بھگوان ہوتا ہے ایسے نہیں کہا جاتا۔۔کسٹمر کو عزت دیں گے اس کی بات کو سنیں گے تو دن دگنی رات چوگنی ترقی کریں گے۔۔اور اگر اس کو پروڈکٹ بیچ کر دوبارہ پلٹ کر خبر ہی نہیں لیں گے۔۔اس کی کسی شکایت پر ایکشن نہیں لیں گے۔۔تو آپ کا بزنس دوسرے دن ہی چوپٹ ہوجاۓ گا لکھ کر رکھ لیجیے۔۔سو کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیجیے ۔۔
✔️ پروڈکٹ کا اسٹاک مسلسل موجود رکھیں، یوں نہ ہو لوگ آنے لگیں اور آپ کے پاس اسٹاک ہی نہ ہو۔۔
✔️یہ تمام کرلیے؟ اب آخری سٹیپ۔۔جو ان سب پر بھاری ہے۔۔وہ ہے خوش اخلاقی۔۔جتنا اعلی آپ کااخلاق ہوگا لوگ اتنا ہی بھاگ کر آپ کی طرف آئیں گے۔۔اور جتنا برا آپ کا اخلاق ہوگا لوگ اتنا ہی آپ سے دور بھاگیں گے۔۔سو اچھے اخلاق اور بزنس کا چولی دامن کا ساتھ سمجھ لیجئے۔۔شائستگی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیے۔۔پھر دیکھیے گا کہ کیسے چھ ماہ کے اندر ہی آپ کا بزنس اونچی اڑان بھرتا ہے اور اوج ثریا تک جا پہنچتا ہے ان شاءاللہ ۔۔پھر آپ کو کامیاب ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔۔۔
تمام بزنس اونرز، چاہے سمال بزنس ہے یا لارج سکیل پر۔۔یہ تحریر اپنے پاس محفوظ کرلیں آپ کے کام آۓ گی ان شاءاللہ
سلامت رہیں