قلم قبیلہ چنیوٹ کے زیرِ اہتمام سالانہ مشاعرہ/رپورٹ/تصورسمیع/ قلم قبیلہ چنیوٹ
چنیوٹ شہر کے معروف ادیب و شاعر عادل یزدانیؔ مرحوم کی یاد میں سالانہ مشاعرۂ حمد و نعت کا انعقاد کیا گیا یہ روح پرور ادبی نشست گزشتہ رات مہر ریاض سیال لائبریری چنیوٹ میں منعقد ہوئی جس میں شہر کے ممتاز شعرا، ادبا اور اہلِ ذوق نے دلجمعی کے ساتھ شرکت کی
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت طارق راہی نے حاصل کی
اس کے بعد عادل یزدانیؔ مرحوم کی لکھی ہوئی خوبصورت پنجابی نعت رانا عنصر اجمل نے نہایت خوبصورت ترنم کے ساتھ پیش کی
محفل نقابت کے فرائض نوجوان شاعر ابوبکر نادر نے نہایت عمدگی سے ادا کیے
مشاعرے میں شہر کے نامور شعرا نے حمد و نعت کے خوبصورت اردو اور پنجابی کلام پیش کیے
جن میں تصور سمیع، خالد اقبال خالد، زاہد ساویز، تنویر پوری، جاوید اقبال زاہد، حفیظ الرحمن حفیظ، ملک منیر، رانا عنصر اجمل، ظفر اقبال، طارق راہی، ابوبکر نادر، اظہر عاصی اور حسنین سہیل شامل تھے تقریب میں چنیوٹ کے دیگر اہلِ ذوق شخصیات میں چوہدری زوہیب انور، حبیب الرحمن، شاید عمران، قاری مشتاق ،طاہر عظیمی ،عکاشہ احمد، حمزہ رحمت، حاجی اشفاق، حسین خالد،صحافی طلحہ شبیر اور عبید اللہ ہادی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی
صدر محل حاجی زاہد ساویز اور مہمان خصوصی ندیم عالم وہرہ نے عادل یزدانی صاحب کی شخصیت اور ان کی علمی و ادبی خدمات پر روشنی ڈالی
تصور سمیع (جنرل سیکرٹری قلم قبیلہ چنیوٹ)نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا
چوہدری زوہیب انور نے مہر ریاض سیال لائبریری چنیوٹ کے قیام اور اس کے اغراض و مقاصد اور ضرورت پر سیر حاصل گفتگو کی اور علم. و ادب سے شغف رکھنے والے احباب کو لائبریری سے منسلک ہونے کے حوالے سے گزارشات پیش کیں
مشاعرے کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی.
قلم قبیلہ چنیوٹ، مشاعرہ/رپورٹ/تصورسمیع