چائے نوشی اور دوستوں کی محفل/تحریر/حفیظ چودھریکہتے ہیں “چائے فقط ایک مشروب نہیں، ایک احساس، ایک لمحہ، ایک بندھن ہے!”
اور جب یہی چائے دوستوں کی پرخلوص محفل میں پی جائے، تو یہ صرف لبوں کو نہیں، دلوں کو بھی تازگی بخشتی ہے۔ گفتگو کی مٹھاس، قہقہوں کی گونج، اور چائے کی خوشبو یہ سب مل کر ایک یادگار لمحہ تخلیق کرتے ہیں۔
چائے ہماری تہذیب، ثقافت، اور روزمرہ زندگی کا وہ خاموش مگر لازمی کردار ہے، جو ہر کیفیت میں ساتھ نبھاتا ہے۔
صبح کی پہلی بیداری ہو یا شام کی تھکن، بارش کی رم جھم ہو یا سردیوں کی یخ بستہ رات، چائے ہمیشہ یونہی ہمارا ساتھ دیتی ہے جیسے کوئی مخلص دوست، جسے شکایت نہیں بس چاہت ہے۔
آج دوپہر بڑے ہم زلف، قاری محمد اعجاز سعیدی صاحب کے بڑے بھائی محترم جناب ممتاز خان صاحب کے موٹر سائیکل شوروم “شاہ زیب موٹرز” واقع دو کوٹہ میلسی جانا ہوا، صرف چائے نوشی کے لیے۔ مگر وہاں صرف چائے نہیں، بلکہ “شائے” کا بھی خاص اہتمام تھا۔
ہم چونکہ چائے کے شوقین ہیں، تو دل خوش ہو گیا۔ میز پر رکھے “بنگالی رس گلے” اور “گلاب جامن” جیسے ہم ہی کا انتظار کر رہے تھے۔ چائے سے پہلے، شائے کے ساتھ دو دو ہاتھ کیے الحمدللہ!
بھائی ممتاز صاحب میلسی اور میتلا چوک کے درمیانی علاقہ “دو کوٹہ” میں موٹر سائیکل کی خرید و فروخت کا وسیع کاروبار کر رہے ہیں۔
جہاں وہ خود محنت سے وقت دیتے ہیں، وہیں ان کے باصلاحیت بیٹے شعیب ممتاز اور شاہ زیب ممتاز بھی کاروبار کو ذمہ داری سے سنبھال رہے ہیں الحمدللہ!۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں خیر و برکت عطا فرمائے، کاروبار کو دن دُگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے، اور آپ کو رزقِ حلالِ طیب نصیب فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔