84

حکومت وقت سے اپیل/تحریر/اقراء جبیں (ہارون آباد)

استاد قوم کی بنیاد ہوتے ہیں اور استاد ہی معاشرے کو تعمیر کرتے ہیں۔
اُستاد معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے ۔جیسے ایک مستری انتھک محنت اور لگن سے مکان کو تعمیر کرتا ہے اسی طرح استاد ملک اور معاشرے کو تعمیر کرتے ہیں ،وہ طالب علم کو معاشرے کا پڑھا لکھا اور باشعور فرد بناتے ہیں تا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔
آج کل ایک خبر بہت زیادہ گردش کر رہی ہے کہ اساتذہ کی پنشن اور گریجویٹی بند کر دی جائے گی ۔ایک استاد اپنی ساری زندگی ملک اور قوم کی خدمت میں گزارتا ہیں اور جب وہ ریٹائر ہوتا ہے تو ایک پنشن کا ہی سہارا ہوتا ہے۔ جس پر وہ اپنی ساری زندگی گزارتا ہے اگر حکومت وہ پنشن ہی بند کر دیے گی، تو استاد کہاں جائے؟ جس نے اپنی جوانی سکول میں بچوں کو پڑھاتے گزار دی ،وہ استاد اپنا بڑھاپا کیسے گزارے ؟جب اس کے پاس طاقت تھی ہمت تھی تو اُس نے مُلک اور قوم کی خاطر خود کو واقف کر دیا اب وہ استاد بوڑھا ہو چکا ہیں، اس کے ناتواں کندھوں میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ اپنا بوجھ اُٹھا سکے تو وہ اپنے لیے اور اپنے فیملی کے لیے کیسے محنت کریں؟ اور ان کو دو وقت کی روٹی باعزت طریقے سے کھلا سکے۔
استاد کا گزارا ہی تخنواہ پر ہوتا ہیں اور ریٹائر منٹ کے بعد اس کی پنشن پر اور اگر حکومت استاد کی پنشن ہی بند کر دیے گی تو استاد کہاں جائے گا؟
مہنگائی نے ویسے ہی غریب انسان کی کمر توڑ دی ہیں اور سرکاری ملازم کا گزارا اوقات ہی تخنواہ پر ہوتا ہیں وہ بھی حکومت بند کر دیے گی تو سرکاری ملازم کہاں جائے گے؟،یہ ناانصانی مت کریں ،ایک استاد اپنی ساری زندگی مُلک و قوم کے لیے واقف کرتا ہے اس کی محنت کا صلہ مت چھینے ۔۔
حکومت وقت سے اپیل ہیں کہ وہ سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی جو ان کا حق بنتا ہیں وہ بند مت کریں ،اللہ پاک آپ کو اس کا اجر دیں آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں