68

مثبت سوچ کا کامیابی میں کردار/مصنفہ/نمرہ امین ( لاہور)

انسان کو خود اکیلے ہی کامیاب ہونے کے لیے مثبت سوچ کے ساتھ جدوجہد کرنا پڑتی ہے اور مسلسل محنتوں کے بعد اس کو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ ایک کامیاب انسان کا دل مضبوط ہوتا ہے، اس کی سوچ مثبت ہوتی ہے وہ سب کی باتیں، تنقید اور اختلافات کو برداشت کرنے کی قوت بھی رکھتا ہے اور سب سوچ سمجھ کے فیصلے کر کے اپنا روشن مستقبل بھی سنوارتا ہے۔

مثبت سوچ انسان کو ہمیشہ کامیابیوں کی طرف لے جاتی ہے۔ مثبت سوچ صحت مند زندگی کی ضمانت ہوتی ہے۔ ہم جیسا سوچتے ہیں، ہماری شخصیت بھی ویسی ہوجاتی ہے۔ انسان کی زندگی کامیابی اور ناکامی کا مجموعہ ہے۔ ہر انسان کی یہ بہت بڑی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہر کام، ہر مقصد میں کامیاب ہوسکے۔ کامیابی کے لیے ہمیشہ دل میں مثبت خیالات رکھنے چاہیے۔ کبھی اپنے دل میں اپنی ناکامی کا خوف، ڈر نہیں رکھنا چاہیے کہ ہم بار بار ناکام ہوں گے اور ترقی نہیں کر سکیں گے۔ ناکامی ہی تو کامیابی کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے جو انسان میں کچھ کر دکھانے کا حوصلہ، ہمت اور لگن پیدا کرتا ہے۔ کامیابی ہر انسان کو اعتماد فراہم کرتی ہے۔ جب ہم محنت کر کے اور مثبت افکار و خیالات کی بدولت کامیابی حاصل کرتے ہیں تو ایسا انسان معاشرے کی عمارت میں موجود ایک ستون ہے جو اس عمارت کو سہارا دے کر کھڑا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انسان اگر یہ سوچے کہ کامیابی بغیر محنت کوشش کہ بس قسمت سے مل جائے گی تو یہ سوچ انسان کو ناکام اور ناکارہ بنا دیتی ہے۔ کامیابی کا سفر ہی دن رات کی محنت، لگن اور کاوشوں سے ہوتا ہے۔ انسان کو خود اکیلے ہی کامیاب ہونے کے لیے مثبت سوچ کے ساتھ جدوجہد کرنا پڑتی ہے اور مسلسل محنتوں کے بعد اس کو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ ایک کامیاب انسان کا دل مضبوط ہوتا ہے، اس کی سوچ مثبت ہوتی ہے وہ سب کی باتیں، تنقید اور اختلافات کو برداشت کرنے کی قوت بھی رکھتا ہے اور سب سوچ سمجھ کے فیصلے کر کے اپنا روشن مستقبل بھی سنوارتا ہے۔ مثبت سوچ کامیابی کی طرف لے جانے والی وہ سڑک ہے جس پر چلنے والا اپنی ہر منزل کو پا لیتا ہے۔ خیالات کا زاویہ سوچ اور عمل کی شکل کو بدل کہ رکھ دیتا ہے۔ جیسے برستی بارش کے قطرے سیپ اور سانپ دونوں پر گرتے ہیں لیکن سیپ اس قطرے کو موتی اور سانپ زہر میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہی معاملہ منفی اور مثبت سوچ کا ہے۔ خیالات کو جس بھی سانچے میں ڈھالنا چاہیں ڈھل جاتے ہیں۔ اب یہ انسان کی اپنی مرضی اور سوچ پر منحصر ہے کہ وہ منفی روش کے دھارے میں بہہ جائے یا مثبت روی اور ثابت قدمی کا دامن تھام کر کامیابی کی راہ پر گامزن ہو جائے۔
انسان کی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مثبت سوچ کا بہت بڑا کردار ہے جو ہر انسان کی کامیابی کا بہترین راز ہے اور جب دل سے دماغ سے سوچ سمجھ کر ہر فیصلہ بھی کیا جائے اور محنت لگن سے کامیابی کو اپنا مقدر بنا لیا جائے تو انسان کی دنیا و آخرت سنور جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں