0

سوشل میڈیا کو کمائی کا ذریعہ بنانے کے 10طریقے/تحریر/اعجاز اللہ خان

سوشل میڈیا کو کمائی کا ذریعہ بنانے کے 10 طریقے/تحریر/اعجاز اللہ خان/ٹرینر و گرافک ڈیزائنر

سوشل میڈیا صرف وقت ضائع کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ آپ کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔فرق صرف استعمال کا ہے۔ آئیےآج ہم دیکھتے ہیں کہ کس طرح سے آپ سوشل میڈیا کو اپنی کمائی اور کامیابی کا ذریعہ بنا سکتے ہیں:

1. جو آتا ہے، وہ بانٹیں،چاہے آپ گرافک ڈیزائنر ہیں، فوٹوگرافر یا رائٹر ہیں تو اپنا کام شئر کریں تاکہ دنیا آپ کی صلاحیت دیکھ سکے اور وہیں سے آپ کو جہاں سیکھنے کو ملے گا وہاں آرڈرز بھی ملیں گے۔

2. چھوٹی ٹپس اور ٹیوٹوریلز پوسٹ کریں۔ لوگ ایسے پیجز زیادہ فالو کرتے ہیں جو ان کو کچھ نیا سکھاتے ہیں اور ان کی ترقی میں معاون بنتے ہیں ۔

3. سوشل میڈیا پر صرف موجود نہ رہیں، بلکہ ایک شناخت (brand identity) بنائیں۔ آپ کے پروفائل سے فوراً پتا چلے کہ آپ کون ہیں اور کیا کرتے ہیں اس سے آپ کو بہت سے فائدے ملیں گے۔

4. مختلف سوشل پلیٹ فارمز جیسا کہ LinkedIn، Facebook گروپس اور Instagram بزنس کمیونٹیز میں اپنی سروسز آفر کریں۔ وہاں سے کلائنٹس براہِ راست ملیں گے اور آپ کو فائدہ ہوگا۔

5. اپنے ڈیزائنز یا فوٹوز جو Freepik، Adobe Stock یا Shutterstock پہ آپ نے اپلوڈ کیے ہیں ان کے لنکس سوشل میڈیا پہ شیئر کریں۔ ڈاؤنلوڈ بڑھیں گے اور اس سے آمدنی بھی بڑھے گی۔

6. صرف اپنی پروموشن نہ کریں۔ ایسا کانٹینٹ بنائیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہو، وہ آپ کو اچھا انسان سمجھیں اور انسان کو اچھا ہونا بھی چاہیے۔

7. ایک دن میں 10 پوسٹیں کرنے کے بجائے ایک شیڈول رکھیں۔ consistency ہی آپ کے فالورز کو engage رکھتی ہے، تو کنسسٹنٹ رہنے کی کوشش کریں ۔

8. اپنے فالورز کے سوالات کے جواب لائیو دیں۔ یہ ان کے اعتماد کو بڑھاتا ہے اور آپ کو زیادہ قابلِ اعتبار بناتا ہے تاکہ وہ آپ سے پوچھ سکیں ، آپ سے سیکھ سکیں۔

9. سوشل میڈیا صرف اپنی بات کہنے کا نام نہیں، دوسروں کی بات سننے اور تعلق بنانے کا نام بھی ہے۔ تعلقات ہی بزنس کے دروازے کھولتے ہیں لہذا ایک انسان کو ویسے بھی بااخلاق ہونا چاہیے لیکن یہ باخلاق ہونا آپ کے کاروبار اور بزنس پہ بھی اچھا اثر ڈالتا ہے۔

10. فیس بک، انسٹا یا یوٹیوب ایڈز کے ذریعے اپنے برانڈ یا سروس کو صحیح آڈینس تک پہنچائیں۔ یہ سب سے تیز طریقہ ہے ترقی کرنے کا، اگر آپ کو مارکیٹنگ نہیں آتی تو کسی مارکیٹر کو ہائیر کریں یا مارکیٹنگ کمپنی جیسا کہ ٹریویکس سلوشنز ایسی کمپنیز سے رابطہ کریں ۔

سوشل میڈیا پر کامیابی کا معنی یہ نہیں کہ آپ کے فالورز کتنے ہیں، بلکہ یہ ہے کہ آپ کے فالورز آپ پر کتنا اعتماد کرتے ہیں، ٹرسٹڈ 1000 فالورز ، 5000 لگڑ بگڑ فالورز پہ بھاری ہیں۔
ہمارا کام تھا بانٹنا سو ہم نے علم بانٹ دیا، آپ کا کام ہے عمل کرنا اور ہمیں دعاوں میں یاد رکھنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں