
کیا آپ نے کبھی ریڈ اوشن یا بلیو اوشن سٹریٹیجی کا نام سنا ہے؟/تحریر/سدرہ نسیم/ڈیجیٹل مارکیٹر اینڈ بزنس وومن
کیا آپ نے کبھی ریڈ اوشن یا بلیو اوشن سٹریٹیجی کا نام سنا ہے؟ اگر نہیں تو میں آپ کو بتاتی ہوں۔۔۔
ریڈ اوشن کا مطلب ہے وہ مارکیٹ جہاں پہلے سے ہی ہزاروں بزنسز ایک ہی پروڈکٹ یا سروس بیچ رہے ہیں اور سب ایک دوسرے کو کاٹ کاٹ کر زندہ ہیں۔ یہاں مقابلہ صرف پرائس یا چھوٹے موٹے فیچرز پر ہوتا ہے۔۔۔ سب ایک جیسا کر رہے ہیں، اور کسٹمر کے پاس سو آپشن ہیں۔ اس کو “ریڈ” اس لیے کہتے ہیں کہ مقابلے میں سب کا خون ہو رہا ہے، پروفٹ مارجن کم ہو رہا ہے، اور آخرکار بزنسز سروائیو کرنے کے لیے بھی سٹرگل کرتے ہیں۔
اسی طرح بلیو اوشن کا مطلب ہے ایسی مارکیٹ یا ایسا زاویہ کری ایٹ کرنا جہاں مقابلہ نہ ہونے کے برابر ہو، کیونکہ آپ نے کسٹمر کے لیے وہ ویلیو ڈیزائن کی جو باقیوں نے سوچا ہی نہیں ہے۔۔ یہ یونیک پوائنٹ پر کھڑا ہوتا ہے۔۔۔
اب جب بھی کوئی بزنس اونر یہ سوال کرتا ہے کہ میرا بزنس کیوں گرو نہیں کر رہا؟ تو زیادہ تر وجہ یہی نکلتی ہے کہ وہ ریڈ اوشن میں پھنسے ہیں۔سو آپ کو بلیو اوشن سٹریٹیجی پر کام کرنا ہوگا۔۔۔یاد رکھیں۔۔بلیو اوشن صرف نئی پروڈکٹ سے نہیں بنتا، یہ موجودہ پروڈکٹ کے نئے زاویے سے بھی بنتا ہے۔
مثلاً آپ نے ایک کافی شاپ کھولی ہے اور آپ بھی وہی کافی، وہی سنیکس ، وہی وائبز دے رہے ہیں جو باقی دے رہے ہیں۔ نتیجہ؟ آپ کا مقابلہ پرائس پر ہوگا، اور آخرکار سروائیول مشکل ہو جائے گا۔ لیکن اگر آپ نے کسٹمر کے لیے سٹڈی کیفے بنالیا۔۔ جہاں فری انٹرنیٹ ، الگ ڈیسکس اور شاندار ماحول ہو، تو آپ نے ایک نیا بلیو اوشن بنا لیا ہے۔۔
اسی طرح اگر آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ فری لانسر ہیں اور سب لوگ سب کے لیے مارکیٹنگ سروسز بیچ رہے ہیں، تو آپ کا مقابلہ ہزاروں کے ساتھ ہے۔ لیکن اگر آپ نے صرف ڈاکٹرز کے کلینک کے لیے مارکیٹنگ فنلز ڈیزائن کرنا شروع کر دیا، تو یہ آپ کا بلیو اوشن ہے۔ اب ڈاکٹر کمیونٹی آپ کو پریفر کرے گی۔۔ کیونکہ آپ ان کی لینگویج اور پرابلمز کو سمجھتے ہیں۔۔۔یہی آپ کا بلیو اوشن ہے۔۔
بزنس کا اصل کھیل یہ نہیں ھے کہ آپ باقیوں سے زیادہ سستا بیچیں یا زیادہ ایڈز لگائیں۔ اصل کھیل یہ ہے کہ آپ اپنی کسٹمر انسائٹس اتنی گہری کریں کہ وہ ویلیو نکال سکیں جو باقی نے اگنور کی ہو۔ تبھی آپ کا بزنس بلیو اوشن میں داخل ہوگا، ورنہ آپ خون آلود ریڈ اوشن میں دوسروں کے ساتھ لڑتے رہیں گے۔
امید ہے آپ کا یہ کانسیپٹ کلئیر ہوگیا ہوگا۔۔اس حوالے سے اپ کا کوئ سوال ہو تو کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں میں فری ہوکر رپلائی کردوں گی ان شاءاللہ
سلامت رہیں