0

ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ؟/تحریر/سدرہ نسیم/بزنس کنسلٹنٹ

Sidra nassem

ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ؟/تحریر/سدرہ نسیم/بزنس کنسلٹنٹ

اکثر سمال بزنس اونرز یہ سمجھتے ہیں کہ ٹریننگ، اسکل اپگریڈیشن یا لرننگ صرف کارپوریٹ اداروں کا کام ہے۔۔اس لیے وہ اس پر خاص توجہ نہیں دیتے۔۔۔یہ سوچ غلط ہے۔۔ اگر آپ کے پاس دو ورکرز بھی ہیں، تب بھی ان کو مسلسل لرننگ دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔۔فرض کریں آپ کا ایک سلائی سینٹر ہے‌‌ تو وہاں کی خواتین کاریگروں کو اگر آپ ہر مہینے نئے ڈیزائن، کسٹمر کے مزاج، یا کپڑوں کی فٹنگ سے متعلق کچھ سکھا دیں، تو نہ صرف ان کی اسکل بڑھے گی بلکہ کسٹمر کا اعتماد اور ریپیٹ آرڈرز بھی بڑھیں گے۔۔۔

اور ہاں اپنی ذات کی ڈویلپمنٹ کو بھی نظرانداز مت کریں۔ بہت سے بزنس مالکان دوسروں کی بہتری پر تو بات کرتے ہیں، لیکن خود لرننگ چھوڑ چکے ہوتے ہیں۔۔۔ اپنے بزنس اور ٹیم کو بہتر بنانے سے پہلے خود کو بہتر بنائیں۔۔۔ نئے ٹولز سیکھیں،مارکیٹ ٹرینڈز سمجھیں، اور کمیونیکیشن اسکلز پر کام کریں۔۔۔ کیونکہ اگر لیڈر ہی اپڈیٹ نہیں ہوگا، تو ٹیم بھی پیچھے رہ جائے گی۔

اسی طرح آپ اگر ریسٹورنٹ چلا رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بس دو ویٹر اور ایک شیف کافی ہیں، تو یاد رکھیں بغیر ٹریننگ، بغیر ویژن، اور بغیر ڈائریکشن کے وہ ٹیم صرف کام تو کرے گی، ریزلٹس نہیں دے گی۔ اگر آپ نے ان کو یہ نہیں سکھایا کہ ہر ڈِش کس معیار پر بنے گی، کسٹمر کو کیسے ڈیل کرنا ہے، یا شکایت کا کیا جواب دینا ہے۔۔ تو وہ محض سیلری لینے والے لوگ بنیں گے، آپ کا بزنس گرو نہیں کرے گا۔۔۔

اسی طرح Nestlé جیسی بڑی کمپنیوں کی بات کریں تو وہاں ہر ملازم کے لیے مہینے کی ٹریننگ، اسکل بیسڈ اپریزل، اور رول بیسڈ SOPs بنائے جاتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ کمپنی کو انسانوں پر یقین ہے، اور ان کی صلاحیتوں میں بہتری ہی کمپنی کی کامیابی ہے۔۔۔

اب آپ سوچیں گے کہ کہاں ہم کہاں وہ بڑی کارپوریٹ کمپنیاں ۔۔آپ چھوٹے ہیں تو کیا ہوا؟ چھوٹے لیول پر بھی یہی سوچ رکھیں۔۔ اپنی اسکلز پر کام کریں، اپنی ٹیم کے لیے SOPsبنائیں۔۔ان‌کے لیے لرننگ سیشنز رکھیں۔۔ان کو سکھاتے رہیں۔۔
۔
یاد رکھیں، جو ٹیم آپ کے ساتھ کام کر رہی ہے، وہ آپ کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔۔ اور اگر آپ نے اُس اثاثے کو وقت، توجہ اور تعلیم دی، تو وہ کبھی ڈی ویلیو نہیں ہوگا۔ بلکہ وہ آپ کا سسٹم مضبوط بنائے گا، آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلے گا، اور آپ کی غیر موجودگی میں بھی آپ کے بزنس کو سنبھالے گا۔‌۔۔ان شاءاللہ

سلامت رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں