0

نظم/صدائے مجاہد: رسوا تجھے کر جائیں گے/شاعرہ/ام عبدالرحمن

نظم/صدائے مجاہد: رسوا تجھے کر جائیں گے/شاعرہ/ام عبدالرحمن

ظلم کی تیرگی ہم پہ چھا نہ سکے گی،
مومن کی جبیں کو جھکا نہ سکے گی!
تیری یہ طاقت، یہ سازش، یہ یلغار،
سچ کے چراغوں کو بجھا نہ سکے گی!

یہ مٹی، یہ مسجد، یہ اذان کی صدا،
ایمان کی پہچان اور حق کا ہے نشان!
ہے مومن کی رگوں میں لہو بن کے دوڑتا قران
بدر و خیبر کی ہے وارث یہ جان!

نہ سمجھ تو ہم کو کمزور و ناتواں،
ہمارا اک اک لمحہ ہے امتحاں!
نہتے سہی، دعاؤں کا وار رکھتے ہیں،
حسبنا اللہ کا ہتھیار رکھتے ہیں!

سکوتِ دل کو نہ سمجھ کمزوری ہماری،
ہم دل میں عزمِ فتح کا راز رکھتے ہیں!
نہ جھکیں گے نہ بکیں گے ہم،
اقصیٰ کے بدلے جان بھی دیں گے ہم!

شہادت ہماری تمنا، ہمارا فخر ہے،
ظلم کے ہر وار پر سینہ سپر ہے!
لبوں پہ صدا، دل میں ہے للکار،
ہر مومن ہے اک زندہ تلوار!

شہادت پائیں گے، شہید ہم کہلائیں گے،
مگر… رسوا تجھے کر جائیں گے!
باطل کے تاج کو خاک میں ملائیں گے
تاریخ کے رخ کو نیا موڑ دکھائیں گے

مہدیؑ کا قاصد، عیسیٰؑ کا علمبردار بن کر،
اٹھیں گے ہم صفِ جنگ کے سوار بن کر!
نہ رہیں گی تیری بندوقیں، نہ بارود باقی،
بس “اللہ اکبر” کی ہو گی صدا باقی!

نظم/صدائے مجاہد: رسوا تجھے کر جائیں گے/شاعرہ/ام عبدالرحمن
ارے اپنی میں کو مٹانا پڑے گا/شاعرہ/بنت افضل ہدی/دیپالپور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں