105

پوری امت کو مسئلہ فلسطین سے جوڑنے کی ضرورت /تحریر/محمد اسامہ پسروری

*متعدد تنظیمیں اور ادارے مسئلہ فلسطین کی نصرت و حمایت اور بیت المقدس کے باشندوں کو وہاں ثابت قدم رکھنے اور باقی رکھنے کے لئے مختلف سطح پر کام کر رہے ہیں، القدس کے حوالے سے ہونے والی کوششوں کو مرتب و منظم کرنے کے لئے سالانہ ایک کا نفرنس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، اور اس موضوع سے متعلق مختلف مقامات پر کانفرنسیں، سیمینارز اور ورکشاپس کئے جاتے ہیں، لیکن مسئلہ فلسطین کی نصرت و حمایت کے حوالے سے پورے عالم اسلام میں روزانہ ہر سطح پر مختلف منصوبوں پر کام ہونا چاہئے ، پوری امت اس مسئلہ سے مربوط ہو، تمام مسلمان فلسطینیوں کی نصرت میں شریک ہوں، وہ القدس کے مسئلہ کو محسوس کریں اور وہاں یہود کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرنے کی ضرورت کو محسوس کریں، کیونکہ بہت سے مسلمان تو اس مسئلہ سے بالکل ہی نا واقف ہیں، بہت سے اس کو ایک قومی مسئلہ سمجھتے ہیں جس کا امت مسلمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، *اس لئے پوری امت میں بیداری پیدا کرکے تمام مسلمانوں کواس مسئلہ سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں