کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ مستقل مزاجی کامیاب زندگی کا راز کیسے ہے؟ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں:
مستقل مزاجی کی کامیاب زندگی میں بہت اہمیت ہے۔ جب انسان ایک کام کو مستقل مزاجی سے کرتا ہے تو وہ بالآخر اپنے اچھے انجام تک پہنچ ہی جاتا ہے۔ چاہے دیر سے ہو یا جلدی۔ اور اس طرح انسان کے عزم کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ اور اس یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ وہ انسان کتنا محنتی ہے اور کتنا لگن سے اپنے کام کو سر انجام دیتا ہے۔ جس انسان کی زندگی میں کام کی استقامت ہوتی ہے وہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہوتا ہے۔ چاہے وہ دینی ہو یا دنیاوی، معاشی ہو یا سماجی۔ ایسا آدمی ہر ایک کی آنکھ کا تارا اور قابل احترام ہوتا ہے۔ کیونکہ سب کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ بندہ اپنے کام کو بہتر طریقے سے اور مستقل مزاجی سے پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔
مستقل مزاجی کی کامیاب زندگی میں اس لیے بھی اہمیت ہے کیونکہ اس کی ضرورت ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں پڑتی ہے۔ چاہے ہم گھر میں ہوں یا دفتر میں، اسکول میں ہوں یا یونیورسٹی میں، شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ، پڑھے لکھے ہوں یا ان پڑھ ہوں۔ ہم زندگی میں کسی بھی مقام پر ہوں یا کسی بھی شعبے سے ہمارا تعلق ہو۔ مستقل مزاجی ہمیں ہر جگہ عزت اور کامیابی دیتی ہے۔ مستقل مزاج آدمی خود اپنے لیے بھی آسانیاں پیدا کرتا ہے اور دوسروں کےلیے بھی۔ کیونکہ ایسا شخص جب ایک کام کی ٹھان لیتا ہے تو اس کو مکمل کر کے ہی دم لیتا ہے۔ دنیا میں جتنی بھی قومیں کامیاب ہوئیں وہ اپنی مستقل مزاجی کی ہی وجہ سے ہوئیں۔ کامیاب قوموں کو یہ بات بہت اچھی طرح معلوم ہوتی ہے کہ انسان اپنے کام کو مستقل مزاجی سے کرکے ہی معاشرے میں باعزت بن سکتا ہے اور یہی کامیاب زندگی کی ضمانت ہے۔
83