149

موسم سرما کے 4 منافع بخش کاروبار/تحریر/محمد عزیر گل

موسم سرما کی آمد آمد ہے ، سردیوں میں شام ڈھلتے ہیں رونقیں مدھم پڑنے لگتی ہیں ، سناٹے بڑھنے لگتا ہے ، سبھی جلد گھر جانا چاہتے ہیں ، لیکن سردیوں کی پہلی سرد لہر کے ساتھ ہی انسان کو کچھ چیزوں کا خیال آنے لگتا ہے ، جس میں گرم لباس ، موٹی چادریں ، آگ کی انگیٹھی ، دھند ، مونگ پھلی ،میوہ جات اور گرم اور ذائقے دار کھانے سر فہرست ہیں ، اس موسم میں چھوٹے چھوٹے کاروبار کا مواقع زیادہ ہے اور اس کی کامیابی کی امید بھی بہت زیادہ ہے ، آج ہم ان چند چھوٹے مگر منافع بخش اور کامیاب کاروبار کا تذکرہ کریں گے ، جو ایک نوکری کرنے والا شخص بھی مختصر وقت کے لیے کرسکتا ہے ۔
چیپس کاکاروبار :
سردیوں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اشیاء میں چپس سر فہرست ہے ، کیونکہ اس کو چھوٹی عمر کے بچہ سے لے کر بڑی عمر کا بزرگ بھی پسند کرتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہمیں سردیوں میں بہت ساری ریڑھیاں نظر آتی ہیں ، جو مختلف گلیوں اور چوکوں کا چکر کاٹ رہی ہوتی ہیں ، بظاہر یہ ایک چھوٹا سا کاروبار ہے ، لیکن جو شخص اس میں وہ تمام چیزوں کو ملحوظ رکھتا ہے ، جو کسی بھی چپس کھانے والے کو لبھائے تو وہ بہت زیادہ ترقی کرسکتا ہے اور اس کے لیے کچھ زیادہ راکٹ سائنس نہیں چاہیے ، بلکہ اس کے لیے آپ کو صرف اپنے کام میں صفائی لانی ہے ، چپس کے معیار کو اچھا رکھتے ہوے ، اس کو پیش کرنے کا انداز اچھا ہونا چاہیے ، یعنی اس کا ڈبہ اور اس کی پیکنگ اچھی ہو اور صرف کیچپ ہی نہیں بلکہ مختلف سوسز بھی دے ، جو یقینا اس کو دوسروں سے ممتاز کردے گا ، اور چپس کھانے والوں کو متوجہ کرنے گا اوراس کے کام میں اضافے کا سبب بنے گا ۔
خشک میوہ جات :
آپ کو اڈوں کے خاص مقام پر ایک ریڑھی پر مختلف میوہ جات نظر آرہے ہوں گے ، جس میں تمام قسم کے مختصر مقدار میں میوہ جات رکھے ہوں گے ، جس میں سر فہرست مونگ پھلی ہے ، سردیوں کے موسم میں جہاں دوسرے خشک میووں کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے وہاں سب سے زیادہ کھائی جانے والی اشیاء میں مونگ پھلی ہوتی ہے اور اس کی وجہ بھی واضح ہے کہ اس کی قیمت کم اور ذائقہ لذیذ ہوتا ہے اور یہ بھی سبھی کی پسند ہوتی ہے ، لیکن ان ریڑھیوں پر ریٹ بہت زیادہ ہوتے ہیں ، کیونکہ وہاں پر کوئی دوسری دوکان نہیں ہوتی ، اس لیے لوگ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمت میں بہت زیادہ اضافہ کرتے ہیں ، زیادہ تر مسافر حضرات ایسی چیزوں کو خریدتے ہیں ، قیمت کے زیادہ ہونے کی وجہ سے آمدن میں کمی آجاتی ہے ، حالانکہ کوئی شخص اگر کسی ایسی جگہ پر بازاری قیمت پر چیز کو فروخت کرئے تو اس کی چیز زیادہ فروخت ہوگی اور آمدن میں بھی اضافہ ہوگا ، لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ آپ اپنی قیمتوں میں بازار سے زیادہ اضافہ نہ کریں ۔
گرم لباس :
سردی سے حفاظت کرنا ہر شخص کے لیے ضروری ہے ، وگرنہ انسان بیمار پڑ جاتا ہے ، اس لیے لوگ اپنی حفاظت کے لیے گرم لباس ، جرابیں اور دستانے وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں ، سردیوں میں جرابوں ، دستانے ، مفلر اور کوٹ وغیرہ کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہوتی ہے ، اس لیے اس موسم میں ایسی ریڑھی جس پر ایسی تمام چیزیں جو موسم کے لحاظ سے ضروری ہوں ، یہ کاروبار بھی بہت منافع بخش اور کامیاب ہے ، آپ اپنے بازاروں میں دیکھیں گے کہ اس قسم کا سامان پٹھان بھائی بہت زیادہ فروخت کرتے ہیں ، اور ایک ہی بازار میں کئی ریڑھیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہوتی ہیں اور سبھی پر ایک جیسا ہی سامان میسر ہوتا ہے ، اور سبھی کی اچھی آمدن ہوتی ہے ۔
سوپ و یخنی :
سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے لوگ سوپ اور یخنی استعمال کرتے ہیں اور اکثر یہ باہر سے آڈر کیا جاتا ہے ، تو کوئی شخص خالص اور معیاری سوپ یا یخنی بنائے ،ساتھ ہی ابلے ہوئے انڈے بھی رکھے اور اس کے لیے کسی ایسی جگہ کا انتخاب کرے ، جہاں پر لوگوں کا گزر بسر جاری رہے اور اس کے ساتھ ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی دے تو یہ کاروبار بہت جلد کامیاب ہوسکتا ہے ، کیونکہ سردیوں میں لوگ ہوٹل پر جانے کی بجائے گھر پر ہی کھانا منگوانے کو ترجیح دیتے ہیں ، اس لیے جوشخص ککنگ میں مہارت رکھتا ہو اسے کے لیے یہ کاروبار بہت آسان اور منافع بخش ہے ۔
درج بالا تمام کاروبار کے لیے زیادہ رقم درکار نہیں ہے بلکہ اس کے لیے انسان کو ہمت اور حوصلہ چاہیے ، کیونکہ بہت سے لوگ اس طرح کے کاروبار کی طرف اس لیے نہیں آتے کہ لوگ کیا کہیں گے ، اور جب تک ایسا سوچتے رہیں گے اس وقت تک کبھی ترقی نہیں کرسکتے ، اس لیے آج ہی ہمت کیجیے ، اپنی جاب کے ساتھ ہی ایک چھوٹے بزنس کا آغاز کیجیے ، جہاں پر آپ کو مالی تعاون حاصل ہوگا ، وہاں پر آپ کو کاروباری معاملات کو سیکھنے کا بھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں