کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے / تحریر/ انس معاویہ 176

سو لفظی کہانی/ زندگی کیا ہے؟/ انس معاویہ

سو لفظی کہانی
زندگی کیا ہے؟
انس معاویہ رجانہ

احمد کلاس میں داخل ہوا سوال و جواب کا سلسلہ جاری تھا۔ استاد نے سوال کیا ”زندگی کیا ہے؟“ طالب علم حیرت زدہ ہوکر دیکھنے لگے۔
احمد نے کچھ دیر بعد جواب دے کر سمندر کو کوزے میں بند کر دیا۔
احمد بولا استاد جی ”زندگی ایک کتاب کی مانند ہے، جس کے پہلے صفحے پر پیدائش اور آخری صفحہ پر موت لکھا ہے“
کتاب کے اندورنی صفحات شامی کاریگر کے کاغذ کی طرح صاف شفاف ہیں۔
ان صفحات پر ہم نے خود تصنیف کرنی ہے، اس پر کچھ ایسا تصنیف کریں جو پڑھنے لگے وہ پڑھتا ہی چلا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں