WhatsApp Image 2026-08-07 at 6.27.56 PM 0

تعزیتی ریفرنس/اسلامک رائٹرز موومنٹ بلوچستان/رپورٹ/صادق قلاتی

اسلامک رائٹرز موومنٹ بلوچستان کے صوبائی صدر خواجہ صادق قلاتی کی جانب سے ممتاز مورخ، دانشور اور دیانت دار شخصیت محمد حنیف قلاتی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس تعزیتی تقریب میں قلات کے شعراء، ادباء، صحافیوں اور مختلف سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم محمد حنیف قلاتی کی علمی، ادبی اور تاریخی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کی صدارت اسلامک رائٹرز موومنٹ کے صوبائی صدر خواجہ صادق قلاتی نے کی، جبکہ براہوئی اکیڈمی کے مرکزی ایگزیکٹو رکن نبی بخش انجم نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت اشرف اویس قلاتی نے حاصل کی۔

تعزیتی ریفرنس سے نبی بخش انجم، خواجہ صادق قلاتی، براہوئی اکیڈمی قلات برانچ کے نائب صدر حفیظ صاعد براہوئی، فطرت ٹی وی کے نمائندے آغا قادر شاہ، عمران حسرت، سعید مغل، احتشام الحق، بیبرگ لہڑی اور اویس قلاتی نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد حنیف قلاتی ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ وہ ایک فرد نہیں بلکہ ایک تحریک، ایک ادارہ اور ایک پورا کارواں تھے۔ ان کی زندگی علم، تحقیق، تاریخ اور ادب کی خدمت سے عبارت تھی۔ انہوں نے اپنی علمی و ادبی کاوشوں کے ذریعے بلوچستان، خصوصاً ریاستِ قلات کی تاریخ کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا۔

مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محمد حنیف قلاتی کے افکار، مشن اور علمی ورثے کو زندہ رکھا جائے گا، براہوئی زبان و ادب کی ترقی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور نئی نسل کو ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی ترغیب دی جائے گی تاکہ وہ اپنی زبان، تاریخ اور ثقافت کی خدمت کرتے ہوئے مزید علمی و تحقیقی کتابیں تصنیف کریں۔ انہوں نے کہا کہ محمد حنیف قلاتی اپنی خدمات کے باعث ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

اس موقع پر براہوئی اکیڈمی کی جانب سے محمد حنیف قلاتی کی یاد میں ہر سال ایک علمی سیمینار منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

تقریب کے دوران اسلامک رائٹرز موومنٹ کے صوبائی صدر خواجہ صادق قلاتی کی جانب سے فطرت ٹی وی کے نمائندے آغا قادر شاہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی سند بھی پیش کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر مرحوم محمد حنیف قلاتی کی تصنیف کردہ کتابوں کا تعارف پیش کیا گیا اور شرکاء نے ان کی علمی و ادبی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بلوچستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں