جشنِ عید میلاد النبی ﷺ/تحریر/علینہ ثمرین عینی
ماہِ ربیع النور شریف آتا ہے تو تمام شہر، گاؤں، گلی،محلے، گلیاں،بازار، مساجد و مدارس، گھر سب سج جائے ہیں۔
گویا تمام کائنات جشن منا رہی ہوتی ہے بس ابلیس ماتم کر رہا ہے۔
آمد مصطفیٰ ﷺ کا سن کر کائنات کا ذرہ ذرہ خوشی سے جھوم رہا ہے،تمام کائنات پُر نور ہے۔
آمدِ سرکارﷺ سے ظلمت ہوئی کافور ہے
کیا زمین،کیا آسماں،ہر سمت چھایا نور ہے
جشنِ میلاد النبیﷺکے لیے گھر سجانا
اپنے گھر پر 12جھالروں(یعنی لڑیوں) یا کم از کم 12 بلبوں سے نیز اپنے محلے میں بھی 12 دن تک اور اپنی مسجد پر وہاں کے عرف کے مطابق چراغاں(یعنی لائٹنگ) کیجیے۔
سارے علاقے کو مدنی پرچموں اور رنگ برنگے بلبوں سے سجا کر دلہن بنا دیجیے۔
ممکن ہو تو مسجد،گھر کی چھت اور چوک وغیرہ پر راہ گیروں اور سواریوں کو تکلیف سے بچاتے ہوئے حقوقِ عامہ تلف کیے بغیر فضا میں معلق(یعنی لٹکے ہوئے)12 میٹر کی مناسبت سے بڑے بڑے پرچم لہرائیں۔
بیچ سڑک پر پرچم مت گاڑیئے کہ اس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے،پرچم گاڑنے کے لئے فٹ پاتھ بھی مت کھودیے، نیز گلی وغیرہ میں کہیں بھی اس طرح سجاوٹ نہ کیجیے جس سے لوگوں کا راستہ تنگ ہو اور ان کی حق تلفی اور دل آزاری ہو۔
چار سو رحمتوں کی ہوائیں چلیں،ہو گئی جس سے ساری فضا دل نشیں
مسکراو سبھی آ گئے ہیں نبی،غم کے مارو تمہاری خوشی کے لیے
گیارہویں ربیع الاول کی شام ورنہ 12ویں شب کو اچھی اچھی نیتیں کر لیجیے،ہو سکے تو اس عیدوں کی عید کی تعظیم کے لئے اپنی ضرورت کی ہر شہ نئی لیں۔
ماہِ ربیع الاول میں اپنے گھروں میں میلاد پاک کا اہتمام لازمی کیجئے۔
عید میلاد النبی تو عید کی بھی عید ہے
بالیقین ہے عیدِ عیداں عید میلاد النبی ﷺ
تمام اہل اسلام کو پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو۔
جشنِ عید میلاد النبی ﷺ/تحریر/علینہ ثمرین عینی
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ اقدس مبارکہ / تحریر / معلمہ صبیحہ خانم / کراچی
نبی رحمت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم / تحریر /عبد الوحید عثمانی