تقريري مقابله اقصیٰ کی پکار 0

اقصیٰ کی پکار/تحریر/مولانا ڈاکٹر محمد جہان یعقوب

موضوع کی داددوں یاحسنِ انتظام کی!

چلو دونوں چیزوں کوملالیتےہیں۔اسلامک رائٹرز موومنٹ کومیں “ماکان للہ یبقیٰ ” کامصداق سمجھتاہوں،کیونکہ اس کے ساتھ کئی اوراس نوع کی تنظیمیں معرضِ وجود میں آئیں پھرچندروزہ بہار دِکھلاکر پردہ عدم میں چلی گئیں۔سبب کچھ بھی ہو،اس سے بحث نہیں۔

برادرحفیظ چودھری کی ٹیم مگرڈٹ کے میدان میں کھڑی ہے۔یہ ان کے اخلاص واستقلال کی دلیل اوراہلِ قلم کےاُن کی خدمات پراعتماد کی دلیل ہے۔بڑے باپ کے بڑےبیٹےہیں،سو روزِ اوّل سے بڑوں کے مشورے کے مطابق چل رہےہیں۔

اسلام آبادکایہ تقریری مقابلہ اس اعتبارسے منفردہےکہ اس کاموضوع منفردہے۔ارضِ فلسطین،ارضِ انبیاہے، جوآج خونِ ناحق سے رنگین ہے۔انبیاکے روحانی بچے کٹ رہےہیں،مگرامتِ مسلمہ ہےکہ خوابِ خرگوش سے جاگنے کواب بھی تیارنہیں۔

ایسے میں یہ امت کوجگانےکی ایک کوشش ہے۔تقریراگرسچے جذبے سے ہوتوازدل خیزد بردل ریزد کا مصداق ہوتی ہے۔سننے والا بے اختیار کہہ اٹھتاہے

واہ یہ تقریر کی لذت کہ جواس نے کہا
میں نے یہ سمجھاکہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے

ملت کے نوجوان،قوم کے نونہال،امی ابو کے لعل تیاری پکڑیں اورآج ہی موضوع کی تیاری شروع کردیں۔وقت کم ہے۔مقابلہ سخت ہے۔زمے داری اہم ہے اورآپ کوایک فرض پکاررہاہے۔

فلسطین
فلسطین
فلسطین
فلسطین
لکھو کے ساتھ لکھو

تقريري مقابله اقصیٰ کی پکار
تقريري مقابله اقصیٰ کی پکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں