مشترکہ اعلامیہ پریس کانفرنس/رپورٹ/وجیہہ ادریس/الہ آباد 0

مشترکہ اعلامیہ پریس کانفرنس/رپورٹ/وجیہہ ادریس/الہ آباد

مشترکہ اعلامیہ پریس کانفرنس/رپورٹ/وجیہہ ادریس/الہ آباد

عنوان: مشترکہ اعلامیہ، پریس کانفرنس
ملتان پریس کلب، 28 ستمبر 2025
ملتان پریس کلب میں پاک فلسطین فارم ،رکن فلسطین ایکشن کولیشن کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف مکاتبِ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصاً مخدوم جاوید ہاشمی، ملک جاوید علی ڈوگر، ایلیاس حسین بیگ، ایڈووکیٹ جواد ذوالقفیل بھٹہ اور مولانا محمد اظہر شریک ہوئے۔ تمام معزز مہمانوں نے گلوبل سمود فلوٹیلا کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وه اس انسانی مشن کے تحفظ اور پاکستانی وفد کی سلامتی کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے۔
اعلانِِ عام اور پس منظر :
گلوبل صمود فلوٹیلا ایک بین الاقوامی سول سوسائٹی کی قیادت میں ہونے والا انسانی مشن ہے جس میں 44 ممالک کے وفد شریک ہیں۔ اس مشن کا مقصد غزه کا غیرقانونی محاصره توڑنا، امدادی راہداری کھولنا اور وہاں جاری نسل کشی کا خاتمہ کرنا ہے۔ غزه کی موجوده صورتحال عالمِ انسانیت کا آزمائشی مقام بنی ہوئی ہے — اسرائیلی بمباری اور ناکہ بندی کے نتیجے میں اب تک بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جن میں ہزاروں معصوم بچے اور بالغ شہری شہید یا شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ 600 امدادی ٹرک درکار ہیں مگر بمشکل 86 ٹرک پہنچ رہے ہیں۔ یہ وه لمحہ ہے جب خاموشی اور بے عملی کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔
پاکستانی وفد کی موجوده صورتحال:
پاکستانی وفد کے سربراه سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کافلے کے ساتھ یونان سے بین الاقوامی پانیوں میں داخل ہو کر غزه کی طرف روانہ ہیں۔ فلوٹیلا اپنے آخری مراحل میں ہے اور غزه سے تقریباً 500 تا 550 ناٹیکل میل کے فاصلہ پر ہے۔
سفر کے دوران بعض مشکل حالات کا سامنا بھی ہوا: سیسلی کے ساحل کے قریب طوفان سے بچنے کے لیے قیام کے بعد، ایک کشتی (جس پر ڈاکٹر اسامہ ریاض اور جناب مظہر شاه سوار تھے) کے انجن فیل ہونے کی وجہ سے 12 گھنٹے سے زائد سمندر میں پھنس گئی اور سخت طوفانی لہروں کا سامنا کیا۔ خوش قسمتی سے اطالوی ریسکیو ٹیم نے انہیں بچا لیا اور وه آگے کا سفر مکمل نہیں کر سکیں گے۔ شیخ عزیر نظامی ایک مبصر کشتی پر سفر کر رہے ہیں جو کنوئے کے پیچھے ره کر کسی بھی غیرقانونی جارحیت یا حملے کی صورت میں فوری رپورٹ کرے گی۔
فلسطین ایکشن کولیشن کی جانب سے مطالبات:
1- حکومتِ پاکستان فوراً ایک باضابطہ بیان جاری کر کے گلوبل سمود فلوٹیلا کی کھل کر حمایت کرے۔
2- حکومتِ پاکستان فلوٹیلا اور پاکستانی وفد کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کرے اور یہ معاملہ UN، OIC اور دیگر متعلقہ فورمز پر اٹھائے۔ تاہم اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے خفیہ یا باضابطہ رابطے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
3- حکومتِ پاکستان ایک سولین ریسکیو اور ریلیف شپ فوراً روانہ کرے جو فلوٹیلا کے ساتھ مل کر امدادی رسائی کو مؤثر بنائے۔
4- پاکستان اپنے برادر ممالک کے ساتھ مشترکہ عملی قدم اٹھائے تاکہ غزه اور ویسٹ بینک میں جاری نسل کشی کو روکا جا سکے۔i
5- حکومتِ پاکستان باضابطہ طور پر ابراہم اکارڈز کو مسترد کرے جو اسرائیل کے غیرقانونی قبضے کو تسلیم کرنے کا منصوبہ ہے۔
6- سماج کے تمام طبقات فلوٹیلا کی حمایت میں آواز بلند کریں — چاہے وه ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ہوں یا عوامی مظاہرے۔
7- وکلاء تنظیمیں اور بار کونسلز ،ہائی کورٹ میں گلوبل سمود فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے ایک قراردار پیش کریں۔ وزارت خارجہ کی شمولیت کو یقینی بناتے ہوئے اس قرارداد کو یو این اسمبلی میں پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
8- میڈیا، صحافی یونینز اور صحافتی کمیونٹی فلوٹیلا کو مستقل اور حقیقی کوریج دیں تاکہ فلوٹیلا کے مقاصد: غزه کی نسل کشی کا خاتمہ اور غیرقانونی ناکہ بندی کا خاتمہ واضح ہوں۔
9- علمائے کرام اور خطباء نہ صرف اس اقدام کی تائید کریں بلکہ اپنے خطبات کے ذریعے عوام کو اس کی اہمیت اور مقاصد سے آگاه کریں۔
ہم محسوس کرتے ہیں کہ یہ مشن محض امدادی کارروائی نہیں بلکہ عالمی ضمیر کو جگانے اور بین الاقوامی قانون کے نفاذ کے لیے ایک اخلاقی اور عملی قدم ہے۔ ہم حکومتِ پاکستان، عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وه فوری، ٹھوس اور عملی اقدامات کے ذریعے فلوٹیلا اور اس میں شامل شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، غزه کے محاصرے کو ختم کرائیں اور جاری نسل کشی کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ ہم اعلان کرتے ہیں کہ پاکستانی قوم اس انسانی مشن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور خاموشی کو قبول نہیں کرے گی۔
اسلام آباد اور کراچی کے عوامی اجتماعات نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی عوام غزه کے عوام کے ساتھ ہیں اور وه فلوٹیلا کے اس مشن کو اپنی جدوجہد سمجھتے ہیں۔ ہم حکومتِ پاکستان اور عالمی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر عملی اقدامات کر کے فلوٹیلا کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور فلسطین میں جاری نسل کشی کا خاتمہ کریں.
مشترکہ اعلامیہ پریس کانفرنس/رپورٹ/وجیہہ ادریس/الہ آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں