0

میرے شہر جہانیاں کی پکار /تحریر/حفیظ چودھری

میرے شہر جہانیاں کی پکار/تحریر/حفیظ چودھری

جہانیاں کی عوام، بالخصوص طلباء و طالبات حکومتِ پنجاب سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ پنجاب کے دیگر ترقی یافتہ شہروں کی طرح جہانیاں کو بھی الیکٹرک بس سروس کا تحفہ دیا جائے۔

یہ سروس جہانیاں کے درج ذیل دو اہم راستوں پر فراہم کی جائے:
• ملتان تا جہانیاں
• خانیوال تا جہانیاں

یہ سروس نہ صرف جہانیاں کے عوام کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گی، بلکہ:

– جہانیاں کے طلبہ و طالبات کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں بھی آسانی ہوگی۔
– جہانیاں کے ملازمت پیشہ افراد کو وقت کی بچت اور کم خرچ سفری سہولت میسر آئے گی۔
– مہنگے اور غیر معیاری نجی ٹرانسپورٹ سے نجات ملے گی۔
– شہروں کے درمیان عوامی رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔
– ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، کیونکہ الیکٹرک بسیں شور اور دھواں پیدا نہیں کرتیں۔

جہانیاں کی عوام حکومتِ پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر قانون پنجاب ،وزیر داخلہ پنجاب اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ جہانیاں کے عوام کی اس بھرپور آواز کو سنیں اور فوری اقدامات کرتے ہوئے بس سروس کا اعلان کریں۔

یہ وقت ہے کہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح جہانیاں کو بھی مساوی ترقی کا حق دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں