0

نعت رسول مقبول حسن رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم(سعدیہ تبسم)

نعت
(حسن رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم )
رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں خوبصورت نعت
حسن روشن ،نیر تاباں
خوشبو خوشبو،داماں داماں
حسن رحمت عالم جس سے
رک جائے یہ نبض دوراں
ضوءرخ ہے بدر کامل
باتیں ان کی آساں آساں
ہنسیں جو وہ موتی چمکیں
رخ پہ شبنم تاباں تاباں
چلتا ہے ہر دل پر ان کا
رحمت میں ڈوبا ہر فرماں
ہادی عالم ،رہبر کامل
مشرق مغرب زیر احساں
شافع محشر،ساقی کوثر
یہ ہی ان کی شان کے شایان
دھیرے دھیرے ،رفتہ رفتہ
اترا ان کے دل پر فرقاں
ان کی خوبی سے سجتا ہے
ہر اک شاعر کا ہر دیواں

صلی اللہ علیہ وسلم صلی علی محمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں