106

مذہبی اسکالر وکالم نگار/حافظ غلام صابر(تعارفی سلسلہ ہمارے قلم کار12)

حافظ غلام صابر (ممبر اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان)
حافظ غلام صابر کا تعلق لاہور سے ہے۔ قرآنِ کریم حفظ کرنے کے بعد لاہور بورڈ سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور ایک سرکاری ادارے میں ملازمت اختیار کی۔ ملازمت کے ساتھ ساتھ پڑھائی بھی جاری رکھی اور بطور پرائیویٹ سٹوڈنٹ لاہور بورڈ سے ایف اے، پنجاب یونیورسٹی سے بی اے، ایم اے پنجابی اور ایم اے اردو کے امتحانات پاس کرنے کے بعد جی سی یونیورسٹی لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی اور اب اسی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ لکھنے کا سلسلہ 2007ء سے جاری ہے لیکن پہلا باقاعدہ کالم 2016ء میں روزنامہ پاکستان میں لکھا۔ اگست 2019ء میں اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ مختلف موضوعات پر خامہ فرسائی کرتے ہیں تاہم تہذیب و ثقافت سے خصوصی لگاؤ ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے ان کے مضامین ملک کے بیشتر اخبارات، ادبی رسائل اور تحقیقی جرائد میں تواتر سے شائع ہو رہے ہیں۔ آپ ادبی، تاریخی، دینی، سماجی، اور تحقیقی موضوعات پر قلم کشائی میں مہارت رکھتے ہیں۔ اب تک متعدد موضوعات پر طبع آزمائی کر چکے ہیں جبکہ سماجی و ادبی شعبہ جات میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں