محترم جناب طاہر ایوب جنجوعہ
میڈیا ایڈوائزر اسلامک رائٹرز موومنٹ پنجاب،کالم نگار, مائیکرو فنکشنسٹ،فیچر رائٹر مشرق سنڈے میگزین لاہور
ضلع جہلم کے ایک دورافتاہ پہاڑی علاقہ چمکون ویلی کے گاؤں “وگھ” سے تعلق رکھتے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا۔ لکھنے کا سلسلہ سکول دور سے ہے۔ سن 2000 سے پہلے کئی مختصر تحاریر و اشعار تعلیم و تربیت پھول میگزین وغیرہ میں شامل ہوئے۔ پروفیشنل زندگی میں آنے کے بعد لکھنے پڑھنے کا سلسلہ منقطع ہوا اور اگلے بیس سال تک زمانے کی سرد و گرم غلام گردشوں میں بھٹکتے گزار دیے۔ 2020 میں اسلامک رائٹرز موومنٹ سے وابستگی کے بعد برسوں کا زنگ اترا اور ایک بار پھر روزنامہ جناح, اساس, صحافت و اکثریت سمیت درجنوں اخبارات و رسائل میں کالمز چھپنا شروع ہوئے۔ ” ایک قومی رسالہ “اردو ڈائجسٹ” میں تحاریر چھپیں۔ آن لائن پرتلپی ایپ پر ایک درجن کے لگ بھگ مائیکرو فکشنز پبلش ہوئے جن پر ویوز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اس کے علاوہ معروف آن لائن سائیٹ “اردو پوائنٹ” پر درجنوں تحاریر, مضامین اور فیچرز شائع ہو چکے۔ ازدواجی اور خانگی مسائل پر ایک کتاب پر کام کر رہے ہیں, جو جلد ہی قارئین کے ہاتھ ہو گی۔
آج کل لاہور میں ایک فارما سویٹکل کمپنی میں بطور مینجر کام کر رہے ہیں۔