آپ اسلامک رائیٹرز موومنٹ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہیں۔ درس نظامی وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے کرنے کے ساتھ عصری تعلیم میں ماسٹر کیا ہے۔ مدرسے میں تدریس کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ شعبہ صحافت سے بھی منسلک ہیں۔
گزشتہ چھ برس سے قلم قبیلے سے وابستہ ہیں۔اب تک مختلف موضوعات پر ملکی اخبارات میں ڈیڑھ سو کے قریب مضامین شائع ہوئے ہیں۔ لکھنا اور پڑھنا انہوں نے اپنا مشغلہ بنایا ہے۔ لکھنے پڑھنے کا بچپن سے شوق اور دل اس کی طرف مائل تھا، لیکن لکھنا نہیں آتا تھا، ان کا کہنا ہے کہ کوشش کرتا پھر ناامید ہوجاتا۔ یہ ایک خواہش، حسرت، آرزو اور تمنا تھی جسے ٹوٹے پھوٹے الفاظ لکھتے لکھتے پورا کیا جو کہ آج اسلامک رائٹرز کے پلیٹ فارم سے میرا مشغلہ بن گیا ہے الحمدللہ۔
82