عدنان ڈیروی کا تعلق ڈیرہ اسمعیل خان سے ہے۔
تعلیم کا آغاز ڈی آئی خان سے کیا اور تعلیمی دور کا اختتام پنجاب کے مشہور پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں ہوا ۔
لکھنے کا شوق طالب علمی کے زمانے سے تھا لیکن تعلیمی مصروفیات کی بنا پر صرف شوق ہی رہا باقاعدہ لکھنے کا آغاز 2020 میں اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان کے پلیٹ فارم سے کیا، آپ 2020 میں اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان میں بطور رکن شریک ہوئے۔اپنی بہترین کار کردگی کی بنا پر 2022 میں اسلامک رائٹرزموومنٹ خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئے۔متعدد رسائل و اخبارات (ماہنامہ نصرۃ العلوم ، سہ ماہی پیغام قلم ، ہفت روزہ مشرق میگزین، روزنامہ اسلام ) میں آپ کے علمی ،فکری اور اصلاحی مضامین شائع ہوچکے ہیں۔ایک درجن سے زائد غیر معروف صحابہ کرام رضوان اللہ کے حالات پر بھی لکھ چکے ہیں۔ حب الادب کے پلیٹ فارم سے حال ہی میں منظر عام پر آنے والی کتاب “تذکرہ اصحاب بدر” میں آپ نے چھ بدری صحابہ کرام کا تفصیلی تذکرہ لکھاہے ، آپ کی کتاب “تذکرہ مؤذنین رسول” طباعت کے مراحل سے گزررہی ہے۔
177