ڈاکٹر عثمان کاظمی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں شعبہ حیاتیات میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں- آپ نے ملائشیا سے ماحولیاتی بائیوٹیکنالوجی میں پی- ایچ- ڈی اور چین سے انرجی کے متبادل ذرائع میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے- آپ کو زمانہ طالبعلمی سے ہی لکھنے کا شوق تھا- آپ اپنے کالج میگزین “البصیر” اور یونیورسٹی میگزین “خرمن” کے سٹوڈنٹ ایڈیٹر بھی رہے- آپ کے تیس سے زائد بین الاقوامی جریدوں میں تحقیقی مقالہ جات چھپ چکے ہیں اور آپ چار سائنسی کتب کے شریک مصنف بھی ہیں- تحقیق و تدریس کے میدان میں آپ نے تین برونز میڈل بھی حاصل کر رکھے ہیں- گزشتہ کئی برسوں سے آپ مختلف اخبارات اور رسائل میں کالم، فیچر اور بلاگز لکھ رہے ہیں- ماحولیات، تعلیم اور حالاتِ حاضرہ دلچسپی کے موضوعات ہیں-
76
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل