” ایک اور سال بیت گیا جو ہمیشہ کے لیے ایک تلخ یاد دے گیا جس کا دکھ، درد تا عمر ساتھ رہنے والا ہے۔ اسی طرح ہر دن، ہر مہینہ، ہر سال گزرتا رہتا ہے کچھ نئی یادیں دے کر، کچھ لوگوں سے ملوا کر اور کچھ اپنوں کو ہمیشہ کے لیے کھو کر یہ دنیا ہے اسی طرح چلتی رہے گی، کوئی آرہا ہے، مل رہا ہے، کوئی اس جہاں سے رخصت ہو کے جا رہا ہے، کبھی اچھے حالات، کبھی برے حالات، سب کچھ اس چھوٹی سی دنیا میں ملتا رہتا ہے، کبھی لڑائی، جھگڑے، ناراضگیاں، کبھی کہیں پیار، محبت، کبھی غربت، اور مہنگائی تو کبھی سکون کی زندگی، سب کچھ یہاں ہمیں ملتا رہتا ہے اور انسان کبھی کسی بھی حال میں خوش نہیں رہتا ہے۔ اس کے اپنی ناشکری ہی نہیں کبھی ختم ہو سکتی ہے۔ انسان صرف دوسروں پر تنقید، الزام، عیب، برائیاں، یہی سب دیکھتا رہتا ہے اور باتیں کرتا رہتا ہے۔ کبھی خود کی کوئی برائیاں اور غلطیاں نہیں دیکھتا ہے نہ اپنی کوئی غلطیاں تسلیم کرتا ہے، ہر کوئی دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی اور ان کو نیچا دکھا کر بس خوش ہوتا ہے۔ اگر اس نئے سال میں ہم خو کو بہتر کر لیں تو دنیا کے بہت سے ہمارے معاملات اچھے ہو جائیں گے۔ ہر طرف سے ہمیں سکون میسر ہو سکے گا۔ ہم سب لوگوں کو بھی اچھا سمجھیں گے اور ہر ایک میں اچھائی اور مثبت، منفی خیالات سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھیں گے۔ اگر ہم یہ عہد کر لیں تو یقیناً ہمارا ہر دن، ہر پل سکون اور بہتری میں گزرے گا۔ اگر ہر انسان اپنی غلطیوں کو اپنی کہی ہوئی باتوں کو تسلیم کرے، خود میں کوئی غرور، انا اور تکبر نہیں رکھے تو وہ یقیناً اپنی زندگی کو خود بہتر بنا سکتا ہے۔ بدل سکتا ہے خود کی سوچ کو، اس کی زندگی میں یقیناً خوشیاں آ سکتی ہیں۔ جب ہم اپنی کوئی غلطی تسلیم کرتے ہیں تو اس سے بہت کچھ سیکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں دوبارہ وہ غلطی نہ کی جائے اور جب غلطی اپنی تسلیم کر لی جاتی ہے اور سامنے والے سے معافی مانگ لی جاتی ہے تو انسان کی عزت بھی ہوتی ہے اور ترقی بھی ہوتی ہے۔ انسان بہت سی غلطیاں کرتے ہیں اور اس کے نقصانات بھی ہوتے ہیں اور اکثر وہ اپنی غلطیوں کے نقصانات سے ہی سیکھتا ہے اور دوبارہ کوئی غلطی کرنے سے احتیاط کرتا ہے۔ اس سال ہر انسان اگر خود سے ارادہ کر کے اور اپنی ہر کمزوری، غلطی اور ہر برائی کو خود ہی تسلیم کرے اور ان عادات کو ختم کرے تو بہتری کی طرف آجائے گا۔ ہر انسان خواب دیکھتا ہے اور ان کو پورا بھی کرنا چاہتا ہے، تو خواب دیکھیں! ضرور دیکھیں اور ان کو پورا کرنے کے لیے خود کو مثبت رکھیں، کوشش، ہمت اور محنت کریں، ارادہ، نیت مضبوط کریں تاکہ آپ اپنے اس نئے سال کے نئے عزم کو پرجوش طریقے سے پورا کر سکیں۔ اپنے ارادے، اپنے سب خواب، اپنے کام، لکھ کر رکھیں تاکہ آپ کو خود کو بدلنے، اچھا بنانے، اور اپنے مقصد پورے کرنے میں مدد مل سکے۔ نیا سال جب بھی آتا ہے ہر اک کے دل میں نئے جذبے، نئی امنگ، نئے شوق، نئے ارادے، دعائیں ہوتی ہیں، ہر کام کی سوچ رکھی جاتی ھے کیسے سب بہتر سے بہترین کرنا ہے۔ ہر اک چاہتا ہے نیا سال خوشیاں، سکون، سکھ لے کر آئے۔ سب غم، پریشانیاں، دکھ، درد، تکلیفیں، سب ختم ہو جائیں۔ سب کے گھروں میں سکون اور خوشحالی رہے اور اللہ سے سب نیک تمنائیں رکھتے ہوئے دعائیں کرتے ہیں کہ نیا سال ہم سب کے لیے اور پوری اُمتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت، خیر و عافیت، ترقی، سلامتی، اور خوشیوں والا رہے، ملک کے حالات، ماحول، سب بہتر رہیں۔ ان شاء اللّٰہآج ہم بھی اس نئے سال کی آمد پر اللہ سے دعائیں کرتے ہیں اور شکر کرتے ہیں ایک اور نیا سال ہمیں دیکھنا نصیب ہوا ہے۔ یا اللہ ہمارے ملک پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں سلامتی کے ساتھ رکھنا، اس میں بسنے والے ہر مسلمان کو اپنی امان میں رکھنا، ہم سب کی مشکلات، پریشانیاں، بیماریاں، غم، دکھ، درد سب ختم کر دیں اور سب کو خوشیاں اور خوشحالی عطا فرمائیں۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔گزرے ہوئے ہر لمحے، ہر دکھ، پریشانی کو بُھلا کر، نئی امید اور نئے جذبوں کے ساتھ نئی شروعات نئے سال میں کریں۔ تاکہ آپ کا ہر لمحہ، ہر پل، ہر دن، ایک نئی خوشگوار صبح سے ہو سکے اور پورا دن آپ کا خوشیاں، سکون، پیار، خلوص اور چاہت کے ساتھ ایک اچھی سوچ اور مثبت خیالات کے ساتھ گزرے، انسان کی اچھی سوچ نیت اور مثبت خیالات اسے عروج پر لے جاتے ہیں۔ دعا ہے نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے یہ نیا سال سب کو راس آئےسب کو ڈھیروں خوشیاں نصیب ہوں اور سب کے گھروں میں سلامتی رہے، سب کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ ہم سب سے راضی ہو، اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔
64
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل