0

اسلامک رائٹرز کراچی کے زیر اہتمام ادبی بیٹھک/تحریر/حفیظ چوہدری

اسلامک رائٹرز کراچی کے زیر اہتمام ادبی بیٹھک/تحریر/حفیظ چوہدری

ایک زمانے تک میرا مؤقف یہی تھا کہ ادبی محافل صرف لاہور کی پہچان ہیں۔ شاید اس لیے کہ اُس وقت تک لاہور ہی دیکھا تھا، اور وہیں کی علمی و ادبی چہل پہل میں سانس لینا نصیب ہوا تھا۔

وقت گزرتا گیا، اور جب مختلف شہروں کی ادبی محافل میں شرکت کا موقع ملا، تو حقیقت واضح ہوئی کہ ادب اور ادیب تو ہر شہر میں بستے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ان محافل کا اہتمام بہت کم لوگ کرتے ہیں، اور انہی کی کوششیں خاموش شہروں کو بھی بولنے کا موقع دیتی ہیں۔

دورہ کراچی کے دوران حافظ بلال بشیر صاحب اور رمضان مغل صاحب نے طارق روڈ کراچی میں ایک مختصر مگر پُراثر ادبی و فکری نشست کا اہتمام کیا۔ اس مجلس میں راقم کے ساتھ ساتھ سینئر صحافی و تجزیہ نگار محترم جناب عظمت خان صاحب اور معروف سماجی رہنما مولانا جنید عظیم صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

جنید بھائی سے اسلامک رائٹرز موومنٹ کے ابتدائی ایّام سے یاد اللہ ہے، لیکن شاید بالمشافہ ملاقات پہلی ہی بار ہوئی۔ ان دنوں وہ بیت السلام ٹرسٹ کراچی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اپنی خدمات سے بہت سے دلوں کو چھو رہے ہیں۔
نشست کے دوران سیاسی، سماجی اور صحافتی موضوعات پر گہرا اور بامعنی تبادلہ خیال ہوا، چند نئے آئیڈیاز زیرِ بحث آئے، اور رمضان مغل صاحب نے مہمانوں کی خاطر تواضع کا بھی خوب اہتمام کیا۔

البتہ اس بات کا افسوس ہے کہ بھائی بلال بشیر صاحب کچھ نجی مصروفیات کی بنا پر ہمیں جوائن نہ کر سکے۔
لیکن ان کی محبت، کوشش اور اہتمام ہر پل محسوس ہوتا رہا۔
اللہ تعالیٰ تمام رفقاء کی جملہ خدمات کو قبول فرمائے آمین یارب العالمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں